Book Name:Ghous e Pak aur Islah e Ummat

(Practically )  حِصَّہ لیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم !  دِین و دُنیا کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی ۔  12دِینی کاموں  میں سے ہفتہ وار ایک دِینی کام ایک دن راہِ خدا میں بھی ہے ۔  پہلے اس دینی کام کو یومِ تعطیل اعتکاف کہا جاتاتھا ، اب اس دینی کام کو ایک دن راہِ خدا میں کہا جاتاہے ۔  الحمد للہ !  *دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول گاؤں دیہاتوں میں جا کر بھی نیکی کی دعوت عام کرتے ہیں  * جمعہ (Friday )  یا اتوار والے دِن (Sunday )  اسلامی بھائی ایسے علاقوں اورگاؤں دیہاتوں میں جاتے ہیں جہاں 12دینی کام شروع کرنے یا مزید مضبوط کرنے کی حاجت ہوتی ہے  * وہاں مسجد میں قِیام کیاجاتا ہے  *  طے شدہ جدول کے مطابق کسی ایک نماز کے بعد مسجد سے باہر جاکر قریبی گھروں اور دکانوں پر نیکی  کی دعوت دی جاتی ہے ، عاشقانِ رسول کو ہاتھوں ہاتھ مسجد میں آنے کی ترغیب دِلائی جاتی ہے ۔

میری گُنَاہوں کی عادتیں چُھوٹ گئیں

پتّوکی (ضلع قصور ،  پنجاب ،  پاکستان )   کے ایک اسلامی بھائی کےبیان کا خلاصہ ہے: میں بُری صحبت (Bad Company )  کا شِکار اور اس سبب سے کئی گُنَاہوں میں مبتلا تھا ۔  میری قسمت کا ستارہ یُوں چمکا کہ ایک دِن ایک اسلامی بھائی (جو دُور سے ہمارے گاؤں میں آئے تھے )  ،  انہوں نے مجھے مسجد میں آنے کی دعوت دی ،  میری خوش نصیبی کہ میں نے ان کی نیکی کی دعوت کو قبول کیا اور مسجد حاضِر ہو گیا ،  اس کی برکت سے مجھے دِلی سکون مِلا ۔  جاتے وقت ان اسلامی بھائی نے مجھے ہفتہ وار اجتماع  میں شرکت کی بھی دعوت دی ،  الحمد للہ !  مجھے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی بھی سعادت نصیب ہو گئی ،  دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول کے پیارے پیارے اَخْلاق دیکھ کر میں تو دعوتِ اسلامی ہی کا ہو کر رہ گیا ،  الحمد للہ !