Book Name:Ghous e Pak aur Islah e Ummat

اس پیارے پیارے دِینی ماحول کی برکت سے میری گُنَاہوں کی عادتیں چُھوٹ گئیں اور اس کے ساتھ ساتھ میرا سارا گھرانہ بھی امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارقادِری  دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ  کے ذریعے قادِری عطاری سلسلے میں بیعت ہوکر نیک رستوں کا مسافِر بن گیا ۔  ([1] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اسپیشل پَرْسَن موبائل ایپلی کیشن

اے عاشقانِ رسول  !  آج ٹیکنالوجی کا دور ہے ۔ الحمدللہ !  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی عِلْمِ دین عام کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔  اس حوالے سے دَعْوَتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مختلف موبائل ایپلی کیشنز جاری کی جا چکی ہیں ،  جن میں سے ایک موبائل ایپلی کیشن ہے: اسپیشل پَرْسَن (Special Person )  ۔ اس ایپلی کیشن میں نابینا افراد (Blind Persons )  کے لئے سیکھنے کی بہت ساری چیزیں شامِل کی گئی ہیں ،  مثلاً اس میں آڈیو لائبریری کا آپشن بھی ہے ،  گونگے بہروں کے لئے حج و عمرہ ،  نماز ،  وضو اور غسل کا طریقہ اشاروں کی زبان میں شامِل کیا گیا ہے ،  اشاروں کی زبان سیکھنے کیلئے Sign Language Course اس میں موجود ہے ۔  آپ بھی یہ ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے اور آپ کے جاننے والوں ،  رشتے داروں وغیرہ میں کوئی اسپیشل پرسن (یعنی گونگے ،  بہرے )  اسلامی بھائی ہوں تو ان تک بھی یہ ایپلی کیشن پہنچا دیجئے !  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ !                                             صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]... یومِ تعطیلِ اعتکاف،صفحہ:33۔