Book Name:Ghous e Pak aur Islah e Ummat

پیارے اسلامی بھائیو !  بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں ۔  تاجدارِ رسالت ،  شہنشاہِ نبوت  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نےفرمایا: مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ اَحَبَّنِي وَمَنْ اَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے مَحبت کی اس نے مجھ سے مَحبت کی اور جس نے مجھ سے مَحبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ ([1] )

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا !           جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                             صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

مسواک کرنے کی سنتیں اور آداب

2فرامینِ آخری نبی ،  رسولِ ہاشمی  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم :( 1 ) :  2رکعت مِسواک کر کے پڑھنا بغیر مِسواک کی 70 رکعتوں سے افضل ہے ۔ ([2] )  ( 2 ) :مِسواک کا استعمال اپنے لئے لَازِم کر لو کیونکہ اِس میں مُنہ کی صفائی اور اللہ پاک کی رِضا کا سبب ہے ۔ ([3] )

 اے عاشقانِ رسول  !  *حُضُور نبیِ پاک  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  ہررات باربار مِسْواک کرتے تھے ،  ہر بار سوتے وقْت بھی اور بیدار ہوتے وقْت بھی  *بغیر اچھی نیت کے مِسواک کرنے سے طَبْعی فوائد(Physical Benefits )  تو حاصِل ہوں گے مگر ثواب نہیں ملے گا ،  مثلاً وُضُو کے لئے مِسواک کرنا ہو تو یوں تین نیتیں کر لیجئے: رِضائے الٰہی ،  سُنت کی ادائیگی اور ذِکرودُرُود کے لئے مُنہ کو پاکیزہ کرنے کی غرض سے مِسواک کروں گا* مشائخِ کرام فرماتے ہیں :جو


 

 



[1]...تاریخ ِ مدینہ دمشق، جلد:9، صفحہ:343۔

[2]... مسند الفردوس، جلد:2، صفحہ:265، حدیث:3236۔

[3]... مسند امام احمد، جلد:2، صفحہ:438، حدیث:5869۔