Book Name:Ghous e Pak aur Islah e Ummat

( 1 )  ایک ہزار د ن تک  نیکیاں

جَزَی اللّٰہُ عَنَّا مُحَمَّدًا مَّا ھُوَ اَھْلُہٗ

حضرتِ ابنِ عباس  رَضِیَ اللہُ عنہ   سے رِوایت ہے کہ سرکارِمدینہ   صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا :اس کوپڑھنے والے کے لئے 70فِرِشتے ایک ہزار دن تک نیکیاں لکھتے ہیں ۔ ([1] )  

 ( 2 )  گویا شَبِ قَدْر حاصل کرلی

لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ  ، سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم

(حِلْم اور کرم فرمانے والے اللہ پاک کے سِوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ،  اللہ پاک ہے ،  سات آسمانوں اور عظمت والے عرش کا ربّ )

فرمانِ مصطفےٰ  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  :جس نے اس دُعا کو3مرتبہ پڑھا ،  گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی ۔ ([2] )

 



[1]...مَجْمَعُ  الزَّوائِد، کِتَابُ الْاَدْعِیَہ، جلد:10، صفحہ:254، حدیث:17305۔

[2]...تاریخ اِبْنِ عَسَاکِر، جلد:19، صفحہ:155، حدیث:4415۔