Book Name:Ghous e Pak aur Islah e Ummat

تُو وہ گل ہے باغِ حسین و حسن کا           کہ بُو تیری سب میں بسی غوثِ اعظم

قدم کیوں نہ لیں اولیا چشم و سر پر          کہ ہیں والیِ ہر وَلی غوثِ اعظم

پیارے اسلامی بھائیو !  آج الحمد للہ !  بڑی گیارہویں شریف (یعنی ربیع الآخر کی 11 وِیں رات )  ہے ۔  الحمد للہ !  اس رات کو دُنیا بھر میں حُضُور غوثِ پاک   رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   کے ذِکْرِ خیر کی محافِل سجتی ہیں ،  عاشقانِ غوثِ اعظم دُھوم دھام سے گیارہویں شریف مناتے ،  ذِکْرِ غوثِ پاک کر کے ایمان کو تازگی بخشتے اور غوثِ پاک   رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   کے ایصالِ ثواب کے لئے لنگر وغیرہ کا اہتمام کر کے خوب ایصالِ ثواب کرتے اور اس کی برکتیں لُوٹتے ہیں اور دیکھئے !  کیسی کرم کی بات ہے ،  دو بلند رُتبہ اَوْلیائے کرام حضرت شاہ ولیُّ اللہ مُحَدِّث دہلوی اور حضرت مرزا مظہر جانِ جاناں  رَحمۃُ اللہِ علیہما  نے گواہی دی کہ گیارہویں شریف کی محفل میں بڑے بڑے اَوْلیائے کرام اور شہنشاہِ وِلایت حضرت علی المرتضیٰ شیرِ خُدا  رَضِیَ اللہُ عنہ  اور ان کے ساتھ عظیم عاشقِ رسول حضرت اویس قرنی  رَضِیَ اللہُ عنہ  بھی تشریف لائے ۔

گیارہویں شریف کی برکات

پیارے اسلامی بھائیو !  ہمیں بھی گیارہویں شریف کا اہتمام لازمی طور پر کرنا چاہئے ،  گیارہویں شریف کیا ہے؟ اِیْصالِ ثواب ہے اور اِیْصَالِ ثواب کرنا قرآن و حدیث سے ثابِت ہے ۔  صحابئ رسول حضرت انس بن مالِک  رَضِیَ اللہُ عنہ  فرماتے ہیں: میں نے بارگاہِ رسالت میں عرض کیا: ہم اپنے فوت شدگان کے لئے دُعائیں اور ان کی طرف سے صدقہ و خیرات وغیرہ کرتے ہیں ،  کیا یہ چیزیں اُن کو پہنچتی ہیں؟ پیارے نبی ،  رسولِ ہاشمی   صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا: بے شک یہ چیزیں فوت شدگان کو پہنچتی ہیں وَ یَفْرَحُوْن بِہٖ کَمَا یَفْرَحُ اَحَدُکُمْ