Book Name:Hadees e Qudsi Aur Shan e Ghous e Azam

پر سخت آزمائشیں  آتیں    * ایک بار سخت سردی کی رات میرا یوں  امتحان لیا گیا کہ بار بار آنکھ لگ جاتی اور مجھ پر غُسل فرض ہو جاتا ، میں  فوراً نہر پر آتا اور غسل کرتا اس طرح  میں  نے اُس ایک رات میں  40 بار غُسل کیا ۔ ([1])

اے عاشقانِ رسول!دیکھا آپ نے!ہمارے غوثِ اعظم  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  نے اپنے ربِّ کریم کا قُرْب پانے ، اپنے نانا جان ،  رَحمتِ عالمیان  صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم  کو خوش فرمانے ،  نفس و شیطان پر غالِب آنے ،  دنیا کی محبّت سے پیچھا چھڑانے ،  گناہوں کے اَمْرَاض سے خود کو بچانے ،  مخلوقِ خدا کو راہ ِراست پر لانے ، مُبَلِّغ بننے  کا شرف پانے ،  نیکی کی دعوت کی دنیا میں  دھوم مچانے اور بے شمار غیر مسلموں کو دامنِ اسلام میں  داخِل فرمانے کے لئے سالہا سال تک محنت و کوشش فرمائی ۔  خیر! ہم حُضُورِ غوثِ پاک  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کی طرح مُجَاہدات تو کرنے سے رہے مگر ہِمَّت ہارے بِغیر تھوڑی بَہُت کوشِش تو جاری رکھیں ۔  

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اَوْلیائے کرام کی شانِ کرامت

پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے حدیثِ قدسی سُنی ، اللہ پاک اس حدیثِ قُدْسِی میں فرماتا ہے:كُنْتُ سَمْعَهُ الَّذِي يَسْمَعُ بِهِ میں اُس کے کان بن جاتا ہوں ، جس سے وہ سنتا ہے ۔  

یعنی بظاہِر دیکھنے میں اُس کے کان  ایسے ہی ہوتے ہیں ،  جیسے ہمارے ہیں مگر فرق یہ ہے کہ کان وَلِی کے ہوتے ہیں ،  اُن میں خُدائی (یعنی اللہ پاک کی دِی ہوئی خاص) طاقت رکھ دی جاتی ہے ،  وہ ہماری طرح ہوا کی لہروں کے ذریعے نہیں خُدائی(یعنی اللہ پاک کی دِی ہوئی خاص)  طاقت


 

 



[1]... بَہْجَۃُ الْاَسْرَار ، صفحہ:165 تقدیم و تاخیر ۔