Book Name:Hadees e Qudsi Aur Shan e Ghous e Azam

عَلَیْہ  سے کچھ پوشیدہ نہیں ،  آپ سب کچھ دیکھ رہے ہیں ۔  

اَوْلیائے کرام  کے ہاتھوں کی شان

پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک حدیثِ قُدْسی میں مزید فرماتا ہے: وَيَدَهُ الَّتِي يَبْطِشُ بِهَا میں اس کے ہاتھ بن جاتا ہوں ،  جس سے وہ پکڑتا ہے ۔  

یعنی وَلِیُ اللہ کا ہاتھ ہوتا ہمارے ہاتھ جیسا ہی ہے ،  اُس میں بھی 5 ہی انگلیاں ہوتی ہیں ،  ایک ہتھیلی ہوتی ہے مگر اس کی طاقت خون اور گوشت سے نہیں ہوتی بلکہ اس میں خُدائی (یعنی اللہ پاک کی دِی ہوئی خاص)طاقت کام کرتی ہے ۔  

غوثِ پاک کے ہاتھ مبارک کی 2 کرامات

(1):شیخ شہابُ الدِّین سہروردی  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کا مشہور واقعہ ہے ،   آپ فرماتے ہیں: میں عِلْمِ کلام  کی کتابیں بہت پڑھا کرتا تھا ۔  ایک روز میرے ماموں مجھے بارگاہِ غوثیت میں لے گئے ۔  غوثِ پاک  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  نے میرے سینے پر ہاتھ رکھا ،  میں نے اب تک عِلْمِ کلام کی جتنی کتابیں پڑھی تھیں ،  غوثِ پاک  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کے ہاتھ رکھتے ہی سب بھول گیا ،  پھر اس کے ساتھ ہی عِلْمِ لَدُنّی (یعنی خاص خُدائی عِلْم)  میرے سینے میں بھر گیا ۔ ([1])(2):شیخ ابو محمد مَحَلِّی  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  فرماتے ہیں:میں غوثِ پاک  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کی زِیارت کے لئے مِصْر سے بغداد حاضِر ہوا ،  چند دِن رکنے کے بعد واپس جانے لگا تو حُضُورِ غوثِ پاک  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  اپنی انگلی مبارک میرے مُنہ میں ڈال دی اور فرمایا: اسے بار بار چوس لو ۔  میں نے ایسا ہی کیا ۔  اس کی برکت یہ ہوئی


 

 



[1]... بَہْجَۃُ الْاَسْرَار ، صفحہ:70 ۔