Book Name:Darbar Khwaja Mein Badshahon Ki Hazriyan

گناہوں کو مٹانے اور گناہوں سے بچانے کا سبب ہے ۔([1]) * حدیث پاک میں ہے:اے لوگو! سلام کو عام کرو! کھانا کھلاؤ! رشتہ داروں سے نیک سلوک کرو! اور رات کو جب لوگ سوتے ہوں، نماز پڑھو! تم سلامتی کے ساتھ جنّت میں دَاخِل ہو جاؤ گے۔([2]) * ایک اورحدیث پاک میں ہے:بے شک جنّت میں کچھ ایسے مَحلَّات ہیں جن میں آرپار نظر آتاہے، اللہ پاک نے وہ مَحلَّا ت ان لوگوں کیلئے تیار کر رکھے ہیں جو مُحتَاجوں کو کھانا کھلاتے ہیں، سلام کو عام کرتے اور رات کو جب لوگ سورہے ہوں تو نماز پڑھتے ہیں۔([3])

عِبادت میں، ریاضت میں، تلاوت میں   لگا دے دل

رجب  کا  واسِطہ   دیتا ہوں،  فرما   دے   کرم   مولیٰ([4])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

مزارات پر جانا سعادت مندی ہے

پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں بھی چاہئے کہ مزاراتِ اَوْلیا پر حاضِری دیا کریں،  مزاراتِ اَوْلیا پر حاضری سعادت مندی ہے ۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہلکھتے ہیں: مسلمانوں کی قبروں کی زِیَارت سنّت اور  اولیا اور شہیدوں رَحمۃُ اللہِ علیہم کے مزارات کی حاضری سَعَادت بَر سَعَادت اور انہیں ایصالِ ثواب کرنا اچھا اور ثواب کا کام ہے ۔ ([5])


 

 



[1]... ترمذی، کتاب الدعوات، باب فی دعاء لنبی صَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم،صفحہ:811، حدیث:3549 ۔

[2]... ابن حبا ن ،کتا ب البر والاحسان ،باب افشا ء السلام واطعام الطعام ،صفحہ:252، حدیث:508۔

[3]... ابن حبا ن ،کتا ب البر والاحسان ،باب افشا ء السلام واطعام الطعام ،صفحہ:252، حدیث:509۔

[4]...وسائلِ بخشش، صفحہ:98۔

[5]...فتاوی رضویہ، جلد:9، صفحہ:532 بتغیر ۔