Book Name:Darbar Khwaja Mein Badshahon Ki Hazriyan

جب تم وفات پا جاؤ گے تو فرشتے تمہاری قبر کی یُونہی زِیارت کو آئیں گے، جیسے لوگ کعبہ شریف کی زِیارت کے لئے جاتے ہیں۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! جتنے بھی اَوْلیائے کرام ہیں، الحمد للہ! سب ہی قرآنِ کریم پڑھنے والے، دوسروں کو قرآن و سُنّت کی تعلیم دینے والے تھے، جب اَہْلِ قرآن (یعنی قرآنِ کریم سیکھنے سکھانے والے نیک لوگوں) کے مزارات پر فرشتے بھی حاضِر ہوتے ہیں تو ہم گنہگار کیوں حاضِر نہ ہوں، کیوں اَوْلیائے کرام کا فیضان نہ لُوٹیں...؟؟

مزارات پر جانے کی برکات

پیارے اسلامی بھائیو! مزاراتِ اَوْلیا کی بہت برکات ہیں *یہ وہ مقامات ہیں، جہاں اللہ پاک کی رحمت چھما چھم برستی ہے *مزاراتِ اَوْلیا پر حاضِری کی برکت سے ایمان پختہ ہوتا ہے *ان نیک لوگوں کی آن، بان، شان دیکھ کر دِل میں نیک کاموں کی اہمیت بیٹھتی ہے *یہاں پر اللہ پاک کی کرم نوازیاں آنکھوں سے دیکھنے کو ملتی ہیں *ان مزارات کی رونقیں دیکھ کر اللہ پاک کے وعدوں پر ایمان مزید پختہ ہو جاتا ہے۔

پِیر مہر علی شاہ صاحِب رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ جو بلند رُتبہ عالِمِ دِین، سید زادے اور بہت بڑے ولئ کامِل ہیں، آپ ہر سال بابا فرید رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کے مزار شریف پر حاضِری دیا کرتے تھے، ایک مرتبہ آپ پاکپتن تشریف لے گئے تو کسی بدعقیدہ نے پوچھ لیا: آپ تو عالِمِ دِین ہیں، آپ بھی مزاروں پر جاتے ہیں؟ پِیر مہر علی شاہ صاحِب رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرمایا: میں یہاں قرآنی آیت کی تفسیر آنکھوں سے دیکھنے آتا ہوں۔ اس بدعقیدہ نے حیرانی سے پوچھا: کس آیت


 

 



[1]...  جمع الجوامع، جلد:9، صفحہ:159،، حدیث:27914 ۔