Book Name:Darbar Khwaja Mein Badshahon Ki Hazriyan

کی تفسیر؟ فرمایا: اللہ پاک کا فرمان ہے:

فَاذْكُرُوْنِیْۤ اَذْكُرْكُمْ (پارہ:2، اَلْبَقَرَہ:152)

تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان:تو تم مجھے یاد کرو ،میں تمہیں یاد کروں گا۔

بابا فرید رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ وہ ہستی ہیں، جنہوں نے ساری زندگی اللہ پاک کا ذِکْر کرتے گزاری، اب میں دیکھنے آتا ہوں کہ واقعی ان کا چرچا ہو رہا ہے، وہ اللہ پاک کا ذِکْرکرتے تھے، اب مخلوق فرید فرید کرتی ہے۔ ([1])

سُبْحٰنَ اللہ ! مزارات پر جانے سے ہمیں یہ ترغیب ملتی ہے، اندر ہی اندر نیک جذبے اُبھرتے ہیں کہ دیکھو! یہ اللہ پاک کے نیک بندے.... !!انہوں نے ساری زندگی اللہ پاک کی فرمانبرداری میں گزاری، آخرت میں انہیں جواَجْر و ثواب ملے گا، وہ تو ملے گا، اللہ پاک نے اس دُنیا ہی میں ان پر کرم فرمایا اور ان کے مزارات پر رَونقیں لگا دی ہیں، یہ خُود تو دُنیا سے جا چکے ہیں مگر ان کے چاہنے والوں کے ایصالِ ثواب کے ذریعے ان کی نیکیوں کا میٹر اب بھی چل رہا ہے۔ *اسی طرح مزاراتِ اَوْلیا کی برکات میں سے ایک برکت یہ بھی ہے کہ یہاں دُعائیں جلدی قبول ہوتی ہیں ، یقیناً اللہ پاک ہر جگہ سُنتا ہے، ہم اپنے گھر کے کونے میں بیٹھ کر دُعا مانگیں، اللہ پاک وہاں بھی ہماری سُنتا ہے مگر  اَوْلیائے کرام کے قُرْب میں، اپنے ان مقبول بندوں کے صدقے میں جلدی سُنتا (یعنی ہم گنہگاروں کی مرادَیں پُوری فرما دیتا ہے)۔  

اندھے کو آنکھیں مل گئیں

پیارے اسلامی بھائیو! یہ واقعی حقیقت ہے، یقین پکّا ہو تو مزاراتِ اَوْلیا سے فیضان


 

 



[1]...مہر منیر، صفحہ:430، 431 خلاصۃً۔