Book Name:Darbar Khwaja Mein Badshahon Ki Hazriyan

اللہ ُعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   رجب شریف میں روزہ رکھتے تھے؟ فرمایا: ہاں! (روزے بھی رکھتے تھے) اور اسے اہمیت (Importance) بھی دیتے تھے۔ ([1])

 جنّتی صحابی حضرت انس بن مالِک رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے، سرکارِ نامدار، دوعالَم کے مالِک ومختار صَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا: جس نے ماہِ حرام میں 3 دِن جمعرات، جمعے اور ہفتے کےروزے رکھے، اس کےلئے 2سال کی عبادت کا ثواب لکھا جائے گا۔([2]) *ایک اور حدیث پاک میں ہے : جنت میں ایک نہر ہے جسے رجب کہا جاتا ہے اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے جس نے رجب کے ایک دن کا روزہ رکھا اللہ پاک اسے اس نہر سے سیراب فرمائے گا۔([3])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

صِرَاطُ الجِنان  ایپلی کیشن کا تعارف

اے عاشقانِ رسول! الحمد للہ! دعوتِ اسلامی ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی عِلْمِ دین سیکھنے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ دَعْوَتِ اسلامی کے آئی ٹی  ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن جارِی کی گئی ہے، جس کا نام ہے: Sirat ul Jinan Quran & Tafsir(صِرَاطُ الجِنان قرآن اینڈ تفسیر  )۔ اس ایپلی کیشن میں*مکمل قرآنِ کریم *اعلیٰ حضرت، اِمامِ اہلسنت، شاہ امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا لکھا ہوا ترجمۂ کنز الایمان*آسان ترجمہ، ترجمۂ کنز العرفان اور*آسان انداز میں لکھی


 

 



[1]...کنزالعمال، جزء:8، جلد:4، صفحہ:301، حدیث:24596۔

[2]...معجم اوسط، جلد:1، صفحہ:485، حدیث:1789۔

[3]...شعب الایمان، باب فی الصیام، جلد:3، صفحہ:368، حدیث:3800۔