Book Name:Darbar Khwaja Mein Badshahon Ki Hazriyan

گئی تفسیر صِرَاطُ الجِنان شامل ہے۔ *قرآن کریم ، ترجمہ اور تفسیر آڈیو  میں بھی سن سکتے ہیں*روزانہ تلاوت کی جانے والی سورتوں  کو الگ سے جمع کر دیا  گیا ہے *مدنی چینل پر چلنے والے تفسیرِ قرآن اور مختلف قرآنی پروگرام بھی اس ایپلی  کیشن کے ذریعے بآسانی دیکھ سکتے ہیں*مزید یہ کہ قرآنی آیات کو، ترجمہ اور تفسیر کو وٹس ایپ(Whats App)، فیس بُک (Facebook)وغیرہ پر اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر بھی کر سکتے ہیں۔ اس  ایپلی کیشن کو اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے، عِلْمِ دین سیکھئے اور دوسروں تک پہنچا کر نیکی کی دعوت عام کرنے کا ثواب کمائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

مزارات پر حاضِری کے مدنی پھول

پیارے اسلامی بھائیو!بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے آخر میں مزارات پر حاضری کے چند آداب  پیش کرتا ہوں۔

شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مزار شریف پر حاضر ہونے کا طریقہ بیان کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں: *اگر ممکن ہوتو پائنتى یعنی قدموں کى طرف سے آئے*صاحبِ مزار کے چہرۂ مُبارَکہ کى طرف مُنہ اور  کعبے کى طرف پىٹھ کر کے کھڑا ہو*مزار شریف  سے کم و بىش چار ہاتھ ىعنى  دو گز دور رہے*اگر کوئى بالکل قرىب چلا گىا ىا زىادہ دُور رہ گىا تب بھى کوئى گناہ نہىں ہے*تلاوت اور دِیگر عبادات کرنے والے کو پریشانی نہ ہو ، اِس لئے دَرمىانی آواز میں اِس طرح  سلام عرض کیجئے: اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا سَیِّدِ ىْ ىعنى اے مىرے آقا! آپ پر سَلام ہو*اب اىک بار سُورۂ فاتحہ ، 11 مَرتبہ قُلْ ھُوَ اللہ شرىف اَوّل وآخر تىن تىن بار دُرُودِ پاک پڑھ کر اِىصالِ ثواب کرىں۔ اِیصالِ ثواب