Book Name:Safar e Meraj Aur Pyari Namaz

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

(4):چوتھا مقامِ نماز: مسجدِ اَقْصیٰ

 اے عاشقانِ رسول! سفَرِ مِعْراج میں سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے کم و بیش 12 مَقامات پر نماز اَدا فرمائی، ان میں چوتھا مقام مسجدِ اَقْصیٰ ہے۔ مسجدِ اَقْصیٰ اس وقت فلسطین کی حدود میں ہے، یہ بہت بابرکت مسجد ہے، اسے قِبْلَۂ اَوَّل بھی کہتے ہیں، پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے ہجرتِ مدینہ کے بعد تقریباً 17 ماہ تک مسجدِ اَقْصیٰ کی طرف رُخ کر کے نمازیں ادا فرمائیں۔ 

سَفَرِ مِعْراج سے متعلق رِوایات میں ہے: جب سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم بیت المقدس تشریف لائے تو آپ کی بلند شان کے اِظْہار اور اِستقبال کے لئے تمام  اَنبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَامُ    پہلے سے یہاں جمع تھے، ان سب حضرات نے آپ عَلَیْہِ السَّلَام   کو دیکھ کر خُوش آمدید کہا، پھر جب نماز کا وقت ہوا تو حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَام   نے دستِ مُبارَک پکڑ کر آگے بڑھا دیا اور آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے تمام اَنبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَامُ   کی امامت فرمائی۔ ([1])

 عَلَّامَہ مَحْمُود آلوسی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  نقل فرماتے ہیں کہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے اَنبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَامُ    کو 2رکعت نماز پڑھائی اور اس کی پہلی رکعت میں سُورۂ کافِرون کی تِلاوت فرمائی اور دُوسری رکعت میں سُورۂ اِخْلاص کی تِلاوت فرمائی۔اَنبیا کی 7 صفیں تھیں،ان میں سے 3 صفیں مُرسلین کی تھیں۔ ([2])

سُبْحٰنَ اللہ!کیا خُوب نمازہوگی اور کیسا حَسِین مَنْظر ہو گا کہ تمام اَنبیا اور رُسُل عَلَیْہِمُ


 

 



[1]...معجم اوسط ،جلد:3،صفحہ :65 ،حدیث:3879۔

[2]...تفسیر روح المعانی ،پارہ :15،سورۂ اسراء ،زیرآیت :1،جزء:15،جلد:8،صفحہ:17 ۔