Book Name:Safar e Meraj Aur Pyari Namaz

السَّلَامُ   مُقْتَدِی ہیں۔

 یقیناً  کائنات میں ایسی نماز کبھی نہیں ہوئی،کیسا نِرالا اَنداز تھا کہ اَذان دینے والے سیِّدُ الملائکہ حضرت جبریل امین عَلَیْہِ السَّلَام   تھے، نماز پڑھنے والے اَنبیاء عَلَیْہِمُ السَّلَامُ   تھے اورنماز پڑھانے والے  سیِّدُ الاَنبیاء صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم تھے، فلک نے ایسا نظارہ کبھی نہیں دیکھا۔

 (5-11): سات مَقاماتِ نماز

پیارے اسلامی بھائیو!  مسجد اَقصیٰ میں باجماعت نماز کی ادائیگی کے بعد آسمانی سفر شُروع ہوا، سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  بُراق پر جلوہ فرماہوتے ہیں اور آسمانوں کی طرف بڑھتے ہیں،ہر بلندی سے بُلند ہوتے ہوئے  پہلے آسمان پرحضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام    سے ،  دُوسرے آسمان پر، حضرت  عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام    سے تیسرے آسمان پر، حضرت یوسف  عَلَیْہِ السَّلَام    سے ،  چوتھے پر حضرتِ ادریس عَلَیْہِ السَّلَام    سے ،پانچویں پر حضرت ہارون عَلَیْہِ السَّلَام   سے، چھٹے آسمان پر حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام    سے اور ساتویں آسمان پر حضرت ابراہیم خلیل اللہ عَلَیْہِ السَّلَام   سے مُلاقات فرماتے ہوئے سِدرۃُ المنتہیٰ پر تشریف لے گئے۔ علّامہ محمود آلوسی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں: رِوایات میں آیا ہے کہ آسمانوں سے گُزرتے ہوئے سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے ہر آسمان پر 2 رکعت نماز ادا کی اور اس آسمان کے فرشتوں نے آپ کی اِقْتدا کی۔  ([1])

(12):بارہواں مَقامِ نماز: بیتُ المَعْمُور

پیارے اِسلامی بھائیو! 12واں مَقام جہاں آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے نماز ادا فرمائی وہ بیتُ المعمور ہے۔ جس طرح ہمارا قبلہ کعبہ شریف ہے، ایسے ہی کعبہ شریف کی بالکل سیدھ


 

 



[1]...تفسیر روح المعانی ،پارہ :15،سورۂ اسراء ،زیرآیت :1،جزء:15،جلد:8،صفحہ:18 ۔