Book Name:Safar e Meraj Aur Pyari Namaz

میں آسمان پر بیت المعمور ہے، یہاں فرشتے نماز اَدا کرتے ہیں۔   مشہور مُفَسِّرِ قُرآن، حکیم الاُمَّت مُفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  مِرآۃ ُالمناجیح میں لکھتے ہیں :بیت المعمور جو کہ  فرشتوں کا قبلہ ہے بعض رِوایات کے مُطابق جس طرح پیارے آقا، اِمامُ الاَنبیا  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے بیتُ المقدس میں اَنبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَامُ   کو نماز پڑھائی تھی، ایسے ہی آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے بیت المعمور میں فرشتوں کی بھی امامت فرمائی۔ ([1])

پیارے آقا کی کیا شان ہے کہ بیتُ المُقَدَّس میں سب رسولوں کو نماز پڑھائی اور بیت المعمور میں سارے فرشتوں کی ا ِمامت کروائی ،اللہ پاک نے آپ کو نہ صرف نبیوں کا اِمام بنایا بلکہ آپ فرشتوں کے بھی اِمام ہیں ۔ ([2])

اُمَّتِ محبوب کو بھی شرف ملا

پیارے اسلامی بھائیو! سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے جب بیت المعمور میں نماز ادا فرمائی، اس جگہ ہم گنہگاروں پر بھی بڑا کرم ہوا؛ چُنانچہ صحابئ رسول حضرت ابوسعید خدری رَضِیَ اللہُ عنہ  سے روایت ہے، امامُ المَلائکہ و اِمام ُالاَنبیا، نورِ خُدا، محبوبِ مصطفےٰ صَلَّی   اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا: میں جب ساتویں آسمان پر پہنچا تو مجھ پر میری اُمَّت پیش کی گئی، میری اُمّت میں 2 قسم کے لوگ تھے(1):وہ لوگ جن کا لباس سفید تھا (2): دوسرے وہ لوگ جن کے کپڑے میلے تھے، پَس میں بیت المعمور میں داخِل ہوا، سفید کپڑوں والے میرے اُمّتی بھی میرے ساتھ بیت المعمور میں گئے، پھر میں نے اور میری تمام مسلمان اُمّت نے


 

 



[1]...مرآۃ  المناجیح ،جلد:8،صفحہ:144بتقدم و  تاخر۔

[2]...مرآۃ المناجیح ،جلد:1، صفحہ:372 خلاصۃً۔