Book Name:Safar e Meraj Aur Pyari Namaz

(3):شرک و کفر سے بچنے والے اُمّتیوں کی بخشش۔([1])  

علّامہ نُور الدِّین حَلبی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  لکھتے ہیں: راز و نیاز کی باتیں ہونے کے بعد اللہ پاک نے فرمایا:  اَیْنَ حَاجَۃُ جِبْرِیْل؟ یعنی اے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! جبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلَام  کی حاجت (جو اُنہوں نے سِدرۃُ المنتہیٰ پر پیش کی تھی) وہ کہاں ہے؟ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے عَرض کیا: اے اللہ کریم! تُو بخوبی جانتا ہے۔ اس پر رَبِّ کائنات نے فرمایا: اے محبوب! ہم نے جِبْریل کی عَرض قبول کی (انہیں پُل صِراط پر آپ کے اُمّتیوں کے لئے پَر بچھانے کی اجازت دی جائے گی) مگر یاد رہے! آپ کی اُمّت میں سے یہ عنایت صِرْف اُس پر ہو گی جو آپ سے محبّت بھی کرے گا اور آپ کا فرمانبردار بھی رہے گا۔([2])

اللہُ  ! اللہُ  !پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک کی رحمتوں، اور اس کے پیارے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی عنایتوں پر غور فرمائیے! مِعْراج کی رات ہے، اللہ پاک کے رسول، رسولِ مقبول صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم اللہ پاک کی بارگاہ میں حاضِر ہیں، محبوب و محبّ میں کوئی تیسرا نہیں ہے، مِعْراج کے تحائف عطا کئے جا رہے ہیں اور کیا تحفے عطا ہوئے؛ اُمّت کی بخشش عطا ہوئی، جبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلَام  نے پُل صِراط پر اُمَّتِ مصطفےٰ کے لئے پَر بچھانے کی درخواست کی، وہ قبول کی گئی، سُورۂ بَقَرَہ کی آخری آیات تحفے میں عطا ہوئیں اور ہم گنہگاروں کے لئے مِعْراج کا سامان یعنی 5 نمازیں عطا ہوئیں۔ سُبْحٰنَ اللہ!   

اُمّتِ مصطَفےٰ سے موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام    کی ہمدردی

 اے عاشقانِ رسول! نماز تحفۂ مِعْراج ہے اور کتنی ایمان اَفروز بات ہے کہ پہلے 50 نمازیں


 

 



[1]... در دیر ،صفحہ:25۔

[2]...سیرۃ حلبیہ ،باب ذکر الاِسْراء و المعراج ،صفحہ:567۔