Book Name:Safar e Meraj Aur Pyari Namaz

اور اپنے غلاموں کے لیے بھی مِعْراج کا سامان لے کر آئے۔ جی ہاں! نماز مُؤمن کی مِعْراج ہے۔ مِرْقَاۃُ  المَفَاتِیْح میں ہے:اَلصَّلَاۃ ُمِعْرَاجُ الْمُؤْمِننماز مُؤمن کی مِعْراج ہے۔ ([1])

سُبْحٰنَ اللہ!   یہ کیسی زبردست نوازش ہے...! ہمیں نماز کا تحفہ مِلا اور نماز مُؤمن کی مِعْراج ہے، اَب قیامت تک کے لئے مُسلمانوں پر یہ عنایت ہو گئی کہ زِندگی میں ایک بار نہیں، سال بعد نہیں، مہینے بعد نہیں بلکہ روزانہ پانچ مرتبہ بندہ وُضُو کرے، مسجد میں حاضِر ہو، توجہ کے ساتھ، خشوع و خضوع کے ساتھ، دِل جَمْعِی کے ساتھ نماز پڑھے، اپنے پیارے اللہ پاک کی بارگاہ میں حاضِری دے،    سر سجدے میں جھکائے اور اللہ پاک سے ہم کلامی کا شرف حاصِل کرلے۔ سُبْحٰنَ اللہ!  یہ ہے مُسلمان کی مِعْراج....!

 اے عاشقانِ رسول ! ذَرا غور فرمائیے! دُنیا کے بادِشاہوں کے پاس جانا ہو تو ہزار پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں مگر یہ کیسا کرم ہے، تمام جہانوں کے رَبِّ کریم، خُدائے رحمٰن و رحیم کی پاک بارگاہ میں حاضِر ہونا ہو، کوئی روک ٹوک نہیں ہے، اُٹھیں، وُضُو کریں، اپنے رَبّ کے حُضُور حاضِر ہو جائیں۔ یہ  کیسی عظیم نعمت ہے جو ہمیں مِعْراج کے صدقے میں نصیب ہوئی، یہ کیسی عظیم نوازش ہے جو حُضُور پُرنور ، جانِ کائنات صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کے صدقے ہم گنہگاروں پر ہوئی۔ سُبْحٰنَ اللہ!  

 نماز اوریادِ مِعْراج

پیارے اسلامی بھائیو! نماز تحفۂ مِعْراج بھی ہے، مُؤمن کے حق میں مِعْراج بھی ہے اور اس پیاری پیاری عِبَادت یعنی نماز میں مِعْراجِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی یاد بھی رکھی گئی


 

 



[1]...مرقاۃ ُالمفاتیح،کتاب   الصلاۃ ، صفحہ:421،حدیث:746 ۔