Book Name:Safar e Meraj Aur Pyari Namaz

شبِ مِعْراج عَذاب دیکھا

روایات میں ہے: مِعْراج کے دُولہا، مکی مدنی مصطفےٰصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم مِعْراج کی رات ایسے لوگوں  کے پاس تشریف لے گئے جن کے سر پتھر سے کچلے جا رہے تھے، جب بھی انہیں کچل لیا جاتا وہ پہلے کی طرح دُرُست ہو جاتے اوریہ سلسلہ یوں ہی چلتا رہتا تو آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے  پوچھا : اے جبریل!یہ کون ہیں ؟ عَرض کی: یہ وہ لوگ ہیں جن کے سر نمازپڑھنے سے بَوجَھل (یعنی بھاری) ہو جاتے(یعنی فرض نماز چھوڑ دیتے )تھے۔ ([1])

پیارے اسلامی بھائیو!   اگر سر میں مَعْمولی سی چوٹ لگ جائے تو بندہ تڑپ اُٹھے تو مَعَاذَ اللہ! نمازیں قضا کرنے کی صورت میں اگراُس کا نازُک سَر فرشتوں نے پتھر سے کچلنا شروع کردیا تو اس کا کیا بنے گا! کاش! کاش! کاش! سارے مسلمان پکّے نمازی بن جائیں۔

سَر کچلنے کی سزا

  فجرکی نماز میں سوئے رہنے والے، نماز کا وقت سو کر گزارنے کی خوفناک سزاکی کیفیت سُنیں اور توبہ کریں ۔سرکار مدینہ، سردارِ مکَّہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  سے فرمایا:آج رات 2شخص (یعنی جبریل ومیکائیل عَلَیْہِما السَّلَام   ) میرے پاس آئے اور مجھے اَرضِ مُقدَّس (یعنی بیت ُ المقدس) میں لے آئے۔([2]) میں نے دیکھاکہ ایک شخص لیٹا ہے اوراس کے سرہانے(یعنی سر کے پاس) ایک شخص پتھراُٹھائے کھڑا ہے اورپے درپے (یعنی بار بار) پتھر سے اس کا سرکچل رہا ہے ، ہر بار کچلنے کے بعد سرپھر ٹھیک ہوجاتاہے۔ میں نے ان فرشتوں سے کہا: سُبْحٰنَ اللہ! یہ کون ہیں؟انہوں نے عرض کی:آگے تشریف لے


 

 



[1]...مسند بزار ،جلد:17،صفحہ:5،حدیث:9518 ۔

[2]...بخاری ،کتاب الجنائز ،صفحہ:386،حدیث:1386۔