Book Name:Safar e Meraj Aur Pyari Namaz

چلئے!(مزید مناظِردکھانے کے بعد) فرشتوں نے عَرض کی: پہلا شخص جو آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے دیکھا( یعنی جس کا سر کچلا جا رہا تھا)یہ وہ تھا جس نے قُرآن کریم پڑھا پھر اس کوچُھوڑ دیا تھااور فرض نمازوں کے وَقت سوجاتا تھا۔ ([1])

بے نمازی کی 15سزائیں

بعض روایات کے مطابق جو سُستی کی وجہ سے نماز چھوڑے  گا، اللہ  پاک اسے 15 سزائیں دے گا:6دنیا میں، 3 موت کے وقت، 3 قبر میں اور 3 قبر سے نکلتے وقت۔ Aدنیا میں ملنے والی 6سزائیں : (1):اس کی عُمر سے برکت ختم کر دی جائے گی (2):اس کے چہرے سے نیک بندوں کی نشانی مِٹا دی جائے گی (3) :اللہ پاک اسے کسی عمل پر ثواب نہ دے گا (4):اس کی کوئی دُعا آسمان تک نہ پہنچے گی(5):دنیا میں اس سے مخلوق نفرت کرے گی اور (6):نیک بندوں کی دُعاؤں میں اس کا کوئی حصہ نہ ہو گا ۔ Aموت کے وقت دی جانے والی3 سزائیں :  (1) :وہ ذلیل ہو کر مرے گا (2):بھوکا مرے گا اور (3):پیاسا مرے گا اگر اسے دنیا بھر کے سَمُنْدر پلا دئیے جائیں پھر بھی اس کی پیاس نہ بجھے گی۔ Aقبر میں دی جانے والی3 سزائیں : (1):اس کی قبر کو اتنا تنگ کر دیا جائے گاکہ اس کی پسلیاں ایک دوسرے میں داخِل ہو جائیں گی (2):اس کی قبر میں آگ بھڑکا دی جائے گی پھر وہ دن رات اَنگاروں پر اُلَٹ پُلَٹ ہوتا رہے گا اور (3):قبر میں اس پرایک اَژدَھا(یعنی بہت بڑا سانپ) مُسلّط کر دیا جائے گا جس کا نام اَلشُّجَاعُ الْاَقْرَع (یعنی گنجا سانپ) ہے، اس کی آنکھیں آگ کی ہوں گی،جبکہ ناخن لوہے کے ہوں گے، ہر ناخن کی لمبائی ایک دن کی مسافت(یعنی فاصلے) تک ہو گی، وہ


 

 



[1]...بخاری ،کتاب التعبیر ،باب   تعبیر الرؤیا،صفحہ:1715-1714،حدیث:7047ملتقطاً۔