Book Name:Safar e Meraj Aur Pyari Namaz

اس رسالے میں قضا نمازوں کے طریقے کے ساتھ ساتھ قضا نماز کس وقت ادا کی جائے؟قضائے عمری  کسے کہتے ہیں؟ اور قضا نمازوں سے متعلق مفید معلومات شامِل ہیں۔ آج ہی مکتبۃ المدینہ سے یہ رسالہ طلب کیجئے اور اس کا مطالعہ فرمائیے! اللہ پاک ہمیں دین کا علم سیکھنے اور اس پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

نماز سیکھ لیجئے!

پیارے اسلامی بھائیو! نماز پڑھنی ہے، لازمی پڑھنی ہے، اس میں بالکل بھی سُستی نہیں کرنی مگر یاد رہے! نماز سیکھنی بھی ہے، شاید دُنیا کا کوئی اَہَم کام ایسا نہیں ہے جو بغیر سیکھے کیاجاتا ہو، ہر کام کی ٹریننگ لی جاتی ہے،  پھر کِیاجاتا ہے، یہاں تک کہ ہم نے بچپن میں سائیکل چلانا بھی سیکھی تھی،پھر چلانے لگے تھے مگر افسوس! ایک تعداد ایسی ہےجنہوں نے نماز سیکھی نہیں، بس دیکھا دیکھی پڑھنا شروع کر دی اور آج تک ایسے ہی پڑھتے جا رہے ہیں۔

یاد رکھئے! نماز کے متعلق ضروری اَحْکام و مسائِل سیکھنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ لہٰذا جن اِسلامی بھائیوں نے ابھی تک نماز باقاعِدہ سیکھی نہیں ہے، وہ پہلی فُرصت میں نماز کے ضروری اَحْکام و مسائِل سیکھ لیجئے! اَلحَمْدُ للہِ!    دعوتِ اسلامی مسجد بھرو تحریک ہے، دعوتِ اسلامی ہمیں وُضُو،  غسل ، نماز،اور دِین  کی اَہَم باتیں سیکھاتی بھی ہے اور ان پر عَمَل کرنے کا درس بھی دیتی ہے۔ نماز سیکھنے کے لئے  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے! *عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلوں میں سَفَر کیجئے! *مدرسۃ المدینہ بالغان میں داخِلہ لے لیجئے! *فرض علوم کورس کر لیجئے!*یا کم از کم 7