Book Name:Safar e Meraj Aur Pyari Namaz

دِن کا فیضانِ نماز کورس تو کر  ہی لیجئے! اَلحَمْدُ للہِ!    دعوتِ اسلامی کے شُعْبے: مدنی کورسز کے تحت  نماز کا دُرست طریقہ سکھانے کے لئے  وقتاً فوقتاًعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی سمیت مختلف مَقامات پر 7 دن کا فیضانِ نماز کورس  کروایا جاتا ہے،اس کے علاوہ امتِ مُسلمہ کی آسانی کے لئے دعوتِ اِسلامی کے شُعْبہ فیضان آن لائن  اکیڈمی کے تحت فیضانِ  نماز  کورس آن لائن بھی کروایا جاتا ہے۔ان کورسز میں داخلہ لیجئے! اِنْ  شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم  ! عِلْمِ دین کا خزانہ نصیب ہو گا*روزانہ کم از کم  2 درس دینے کی نیّت کے ساتھ فیضانِ نماز کتاب  سے مسجد درس اور  7 منٹ چوک درس دیجئے،اس سے لوگوں کے دِلوں میں نمازِ پنجگانہ کی اہمیت و محبت بڑھے گی اور نمازپڑھنے کا جذبہ بھی پیدا ہو گا*شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت حضرت علّامہ مولانا   محمد الیاس عطّار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کی بہترین کتاب ہے: نماز کے اَحْکام۔ اس کتاب میں وضو کا طریقہ ،غسل کا طریقہ ،نماز کا طریقہ ،مُسافر کی نماز،قضا نمازوں کا طریقہ  اور نمازِ جنازہ کا طریقہ لکھا ہوا ہے یہ ساری معلومات حاصل کرنے کے لئے نماز کے احکام خرید کر مُطالعہ کیجئے۔

دُوسروں کو نماز کی دَعوت دیجئے!

 پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے خُود تو اِنْ  شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم ! نماز پڑھنی ہی پڑھنی ہے، اس کے ساتھ ساتھ اپنے گھر والوں کو، دوست اَحباب کو، پڑوسیوں، اَہْلِ محلہ کو، آفس میں، دُکان پر ساتھ کام کرنے والوں کو بھی نماز کی دعوت دے کر نماز ی بنانے کی کوشش کرنی ہے۔  حدیثِ پاک میں ہے: حضرت  ابو سَعِیْد خُدْرِی رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایاکہ تم میں سے کو ئی جب کسی برائی کو