Book Name:Safar e Meraj Aur Pyari Namaz

دیکھے تو اُسے چاہیے کہ برائی کو اپنے ہاتھ سے بدل دے او ر جواپنے ہاتھ سے بدلنے کی اِستطاعت نہ رکھے اُسے چاہیے کہ اپنی زبان سے بدل دے اور جو اپنی زبان سے بدلنے کی بھی اِستطاعت نہ رکھے اسے چاہیے کہ اپنے دل میں بُرا جانے اوریہ کمزورترین ایمان کی علامت ہے۔ ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

     27رجب کے روزے کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو!  روزہ جسمانی صِحّت کا بھی ضامن ہے اور روحانی صِحّت کا بھی ضامِن ہے۔ اَلْحَمْدُ للّٰہ! رجبُ الْمُرَجَّب کا مبارک مہینا  اپنی برکتیں لٹا رہا ہے، نفل روزوں کا گویا موسمِ بہار چل رہا ہے، ہمیں چاہئے کہ ان بابرکت دنوں سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے خُوب روزے رکھیں، نیکیاں بھی کمائیں اورروزہ رکھنے کی فضیلت کے حق دار بنیں۔ آئیے! ترغیب کے لئے 27رجب المرجب کے روزے کے فضائل سنتے ہیں:حضرت ابوہریرہرَضِیَ اللہُ عنہفرماتے ہیں: جو کوئی 27 رجب کا روزہ رکھے،اللہ پاک اُس کیلئے ساٹھ مہینوں کے روزوں کا ثواب لکھےگا۔([2]) حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہُ عنہ سے مروی ہے : اللہ پاک کے آخری نبی،مکی مدنی صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا: رجب میں ایک دن اور رات ہے جو اُس دن روزہ رکھے اور رات کو قِیام (عبادت )کرے تو گویا اُس نے سو سال کے روزے رکھے اور یہ رَجَب کی ستائیس تاریخ ہے۔([3])


 

 



[1]...سنن نسائی ،کتاب الاِیمان ،باب :تفاضل اہل الایمان ، صفحہ:802،حدیث :5018بتغیر قلیل ۔

[2]...فیضان رمضان،صفحہ:345۔

[3]...شعب الایمان،جلد:3صفحہ:374،حدیث:3811