Book Name:Safar e Meraj Aur Pyari Namaz

سَفَرِ مِعْراج اور پیاری نماز

پیارے اسلامی بھائیو! مِعْراج شریف عَظِیْمُ الشَّان مُعْجزَہ ہے اور نماز اَفْضَل ترین عِبَادت ہے ۔ اگر ہم غور کریں تو معلوم ہو گا کہ مِعْراج شریف اور نماز کا آپس میں بہت گہرا تَعَلُّق ہے۔ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  مَکَّہ مُکَرَّمَہ سے چلے، بیت المقدس، پھر ساتوں آسمان، پھر سُدرۃ ُالمنتہیٰ، پھر لامکاں، پھر وہاں سے واپس مکہ مکرمہ تشریف آوری ہوئی، اس پُورے سَفَر میں جگہ جگہ نماز نظر آتی ہے۔   پُورے سَفَرِ مِعْراج میں کم و بیش 12 مقامات ہیں جہاں مِعْراج کے دُولہا، مکی مدنی مُصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نےنماز ادا فرمائی۔

(1):پہلا مقامِ نماز؛ مدینہ طیبہ

صحابئ رسول حضرت اَنَس بن مالِک رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے: جب نورِ خُدا،  سرورِ اَنبیا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  سَفَرِ مِعْراج کے لئے روانہ ہوئے تو راستے میں ایک مقام پر پہنچ کر حضرت جبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلَامنے عَرْض کیا: (یارسولَ اللہ! صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ) یہاں اُتر کر نماز ادا فرمائیے!۔ آپ نے نماز ادا فرمائی۔ حضرتِ جبریل عَلَیْہِ السَّلَام   نے عَرض کیا:آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم    کو  مَعْلوم ہے کہ آپ نے کس جگہ نماز پڑھی ہے؟ (پھر خود ہی عَرْض کیا)آپ نے طیبہ (یعنی مدینہ شریف) میں نماز پڑھی ہے، اسی کی طرف ہجرت ہو گی۔

(2):دُوسرا مَقامِ نماز:طُورِ سِیْنا

پھر ایک اور مَقام پر حضرتِ جبریل عَلَیْہِ السَّلَام   نے آپ کو اُتر کر نماز پڑھنے کے لئے عَرْض کیا۔ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے نماز ادا فرمائی۔ حضرتِ جبریل عَلَیْہِ السَّلَام   عَرْض گُزار