Book Name:Meraj e Mustafa Mein Seekhnay Ki Baatein

یعنی ہر بچہ فطرت ہی پر پیدا ہوتا ہے ، یہ اس کے ماں باپ ( Parents ) ہیں جو اسے یہودی یا نصرانی بنا دیتے ہیں۔ ( [1] )

مشہور مفسرِ قرآن مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ لکھتے ہیں : فطرت سے مراد ہے : اصلی اور پیدائشی حالت۔ یعنی ہر انسان ایمان ( اور دِینِ اسلام ) پر پیدا ہوتا ہے ، پِھر ہوش سنبھالنے کے بعد جیسا اپنے ماں باپ اور ساتھیوں کو دیکھتا ہے ، ویسا ہی بن جاتا ہے۔ ( [2] )

پیارے اسلامی بھائیو ! اس قرآنی آیت اور حدیثِ نبوی سے معلوم ہوا؛ ہم مخلوق ہیں اور ہمارے خالِق ، ہمارے بنانے والے رَبِّ کریم نے ہمیں ڈیزائن ہی اس اَنداز پر کیا ہے کہ دِین ، ایمان ، تَوحِید ، یہ سب کچھ ہماری فطرت میں رکھا گیا ہے۔

سمندر میں اُمِّید کس سے لگائی... ! !

اَہْلِ بیتِ پاک کی مَشہور و مَعروف شخصیت حضرت اِمام جعفر صادِق رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے پاس ایک مرتبہ ایک دَہْرِیہ ( Atheist یعنی خُدا کے وُجُود کا انکاری ) آ گیا ، امام جعفر صادق رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اس سے پوچھا : کیا تم نے کبھی سمندرمیں سَفر کیا ہے ؟ بولا : جی ہاں ! کیا ہے۔ فرمایا : کیا کبھی سمندر میں کوئی خوفناک حادِثہ بھی پیش آیا۔ کہنے لگا : جی ہاں ! فرمایا : اس کی تفصیل ( Detail ) بتاؤ ! اب وہ دَہْرِیہ کہنے لگا : ایک دِن سمندری سَفر ( Sea Journey ) کے دوران سخت خوفناک طوفانی ہوا چلی ، جس کے نتیجے میں کشتی بھی ٹُوٹ گئی اور مَلَّاح بھی ڈُوب کر مر گیا ، میں نے ٹوٹی ہوئی کشتی کے ایک تختے کو پکڑا اور سمندر کی طوفانی موجوں پر سَفَر کرنے لگا ، آخر سمندری موجوں کی وجہ سے وہ تختہ بھی میرے ہاتھ سے چُھوٹ گیا ، اب میں بے


 

 



[1]... بخاری ، کتاب الجنائز ، باب اذا اسلم الصبی...الخ ، صفحہ : 380 ، حدیث : 1358۔

[2]... مرآۃ المناجیح ، جلد : 1 ، صفحہ : 100بتصرف قلیل۔