Book Name:Meraj e Mustafa Mein Seekhnay Ki Baatein

وہ اَصْل میں اپنی رُوح کو بگاڑ رہا ہے۔ اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہم ہمیشہ فطرت پر قائِم رہیں۔

فطرت کی باتیں

مسلمانوں کی پیاری اَمِّی جان حضرت عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہ عنہا سے روایت ہے ، رسولِ ذیشان ، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : 10 چیزیں فطرت سے ہیں : ( 1 ) : مونچھیں چھوٹی کرنا ( 2 ) : داڑھی بڑھانا ( 3 ) : مسواک کرنا ( 4 ) : ناک میں پانی چڑھانا ( جیسے وُضُو میں چڑھاتے ہیں ) ( 5 ) : ناخُن کاٹنا ( 6 ) : پَورے دھونا ( 7 ) : بغل اور ( 8 ) : زیرِ ناف کے بال اُکھاڑنا ( 9 ) : اور پانی سے استنجا کرنا۔ راوِی کہتے ہیں : دَسْوِیں چیز کیا تھی ، وہ میں بھول گیا۔ ( [1] )

پیارے اسلامی بھائیو ! یہ  چیزیں سُنّتِ انبیا اور ہماری فطرت کا حِصَّہ ہیں۔ اب یہاں غور فرما لیجئے ! شبِ معراج ہمارے آقا و مولیٰ ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ہم پر کرم فرمایا ، آپ کو دُودھ اور پاکیزہ شراب کا پیالہ پیش کیا گیا تو آپ نے دُودھ کو اِختیار فرمایا اور اس میں حکمت کیا تھی ؟ تاکہ آپ کی اُمّت فطرت پر قائِم رہے۔ اب ہم غور کر لیں کہ کیا ہم اس کرم نوازی کی لاج رکھ رہے ہیں ، یہ  چیزیں جوفطرت کا حِصَّہ ہیں ، کیا ہم ان  چیزوں کو اپنا رہے ہیں۔ مثلاً مونچھیں چھوٹی کرنا اور داڑھی بڑھانا فطرت کا حِصَّہ ہے۔ آج ہم دیکھ لیں؛ کتنے لوگ ہیں جو داڑھی رکھتے ہیں... ! !  

آہ ! افسوس ! ایک تعداد اُن لوگوں کی ہے جو داڑھی شریف جیسی پیاری پیاری سُنّت کو منڈا کر نالیوں میں بہا دیتے ہیں۔ اَلْاَمَان وَالْحَفِیظ... ! !  یاد رکھئے ! داڑھی منڈانا یا ایک مٹھی سے کم کروانا گُنَاہ و حرام اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے۔ ( [2] )


 

 



[1]... مسلم ، کتاب الطہارۃ ، باب خصال الفطرۃ ، صفحہ : 116 ، حدیث : 261۔

[2]... بہارِ شریعت ، جلد : 3 ، صفحہ : 585 ، حصہ : 16بتغیر قلیل۔