Book Name:Meraj e Mustafa Mein Seekhnay Ki Baatein

اسی مفہوم کی ایک حدیثِ پاک ترمذی شریف میں بھی ہے ، جس میں پیارے آقا ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا کہ مشرق و مغرب ( East & West ) کے درمیان میں جو کچھ ہے وہ سب میں نے جان لیا۔ ( [1] )

عالَم میں کیا ہے جس کی کہ تجھ کو خبر نہیں          ذرَّہ ہے کون سا تری جس پر نظر نہیں

یہ عِلْمِ غیب ہے کہ رسولِ کریم نے                             خبریں وہ دِیں کہ جن کی کسی کو خبر نہیں

معراج میں خُدا نے بُلایا انہیں جہاں                                واللہ ! اس جگہ پہ کسی کا گزر نہیں

 عِلْمِ دِین کے لئے سَفَر کیجئے !

 پیارے اسلامی بھائیو ! ہم نے سُنا سَفَرِ معراج سَفَرِ عِلْم ہے۔ اس میں ہمارے لئے بھی سبق ہے ، ہمیں بھی چاہئے کہ عِلْمِ دِین سیکھنے کیلئے سَفَر کیا کریں۔ اس کی بہت برکتیں ہیں۔ حضرت کَثِیر بن قَیْس رَحمۃُ اللہ عَلَیْہفرماتے ہیں : میں دمشق کی مسجد میں صحابئ رسول حضرت ابودرداء رَضِیَ اللہ عنہ کی خِدْمت میں حاضِر تھا ، اس وقت آپ کے پاس ایک شخص آیا ، اس نے عرض کیا : اے ابودرداء رَضِیَ اللہ عنہ ! مجھے معلوم ہوا کہ آپ پیارے آقا ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی ایک حدیث بیان فرماتے ہیں ، میں وہ حدیثِ پاک سیکھنے کیلئے مدینۂ منورہ سے آیا ہوں۔

 ( اللہ اکبر ! شوقِ عِلْمِ دِین کا اندازہ لگائیے ! مدینہ مُنَوَّرہ سے دمشق تک ایک ہزار کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ Distanceہے اور اس دَور میں تو گاڑیاں اور جہاز بھی نہیں تھے ، پیدل یا جانوروں پر سَفَر ہوتا تھا ، یہ صاحِب اتنی دُور سے سَفَر کر کے آئے اور آئے کیوں تھے ؟ سنیئے ! ) حضرت ابودرداء رَضِیَ اللہ عنہ نے فرمایا : کیا تم تجارت ( Business ) کے لئے نہیں آئے ؟ عرض کیا : نہیں۔ فرمایا : تجارت کے عِلاوہ ( دمشق میں ) تمہیں کوئی اور کام ہو ، جس کے لئے تم آئے ہو ؟ عرض کیا : نہیں ( میں تو صِرْف


 

 



[1]... ترمذی ، کتاب تفسیر القرآن ، باب ومن سورۃ ص ، صفحہ : 747 ، حدیث : 3234۔