Book Name:Meraj e Mustafa Mein Seekhnay Ki Baatein

حدیثِ رسول سیکھنے کے لئے اتنی دور سے حاضِر ہوا ہوں ، اس کے عِلاوہ میرا کوئی اور مقصد Purpose نہیں ہے ) ۔ اس پر حضرت ابو درداء رَضِیَ اللہ عنہ نے طالِبِ عِلْمِ دین کے فضائِل بیان کرتے ہوئے فرمایا : میں نے اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو فرماتے سُنا : * جو عِلْمِ ( دِین ) سیکھنے کیلئے کسی رستے پر چلے ، اللہ پاک اس  کے لئےجنّت کا راستہ آسان فرما دیتا ہے * بےشک فرشتے طالِبِ عِلْمِ ( دِین ) سے خوش ہو کر ، اس کے لئےاپنے پَر بچھا دیتے ہیں * بےشک زمین و آسمان کی تمام مخلوق ، یہاں تک کہ پانی میں مچھلیاں بھی طالِبِ عِلْمِ ( دین ) کے لئے دُعائے مغفرت کرتی ہیں * بےشک عالِم کی فضیلت عبادت گزار پر ایسی ہی ہے جیسی چودھویں رات کے چاند کی فضیلت ستاروں پر * بےشک عُلَما انبیا کے وارِث ہیں ، بے شک انبیائے کرام علیہمُ السَّلام ورثے میں دِرْہم و دِینار ( یعنی مال و دولت ) نہیں چھوڑتے ، انبیائے کرام علیہمُ السَّلام تو ورثے میں صِرْف عِلْم چھوڑتے ہیں ، پَس جس نے عِلْمِ ( دین ) حاصِل کیا ، اس نے بڑا حِصَّہ حاصِل کر لیا۔ ( [1] )

سُبْحٰنَ اللہ ! طالِبِ عِلْمِ دِین کی بھی کیا نِرالی شانیں ہیں۔ اللہ پاک ہمیں بھی عِلْمِ دِین سیکھنے ، خُوب دِینی کتابیں پڑھنے اور عِلْمِ دِین کی خاطِر سَفَر کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

مدنی قافلوں میں سَفَر کیا کیجئے !

پیارے اسلامی بھائیو ! الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی عِلْمِ دِین کا فیضان عام کرنے والی دِینی تحریک ہے۔ دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلوں میں سَفَر عِلْمِ دِین سیکھنے اور سَفَرِ عِلْمِ دِین کی برکتیں لُوٹنے کا بہترین ذریعہ ( Best Source ) ہے۔ الحمد للہ !


 

 



[1]... ترمذی ، ابواب العلم ، باب ماجاء فی فضل الفقہ...الخ ، صفحہ : 631 ، حدیث : 2682۔