Book Name:Meraj e Mustafa Mein Seekhnay Ki Baatein
سُبْحٰنَ اللہ ! کیا شان ہے ہمارے آقا و مولیٰ ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی... ! ! آپ وہ ذیشان ہیں کہ آپ کا رَبِّ کریم ، تمام جہانوں کا خالِق و مالِک آپ پر درود بھیجتا ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو ! ہمیں بھی درودِ پاک کی کَثْرت کرنی چاہئے ، آج شبِ معراج ہے اور ایک قول یہ بھی ہے کہ آیتِ درود یعنی
اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا(۵۶)
( پارہ : 22 ، الاحزب : 56 )
تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان : بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو ! ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔
اسی رات کو نازِل ہوئی۔ ( [1] ) یعنی اس قول کے مطابق یہ پیاری پیاری آیت شبِ مِعراج کا تحفہ ( Gift ) ہے۔ لہٰذا آج کی رات بالخصوص اور اس کے عِلاوہ ساری زندگی * اُٹھتے * بیٹھتے * چلتے پھرتے * کثرت کے ساتھ درودِ پاک پڑھتے رہنے کی عادَت ( Habit ) بنا لیجئے ! ان شاء اللہ الْکَرِیْم ! اس کی بہت برکتیں نصیب ہوں گی۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔
ہر درد کی دوا ہے ، صلِّ عَلیٰ مُحَمَّد تعویذِ ہر بلا ہے ، صلِّ عَلٰی مُحَمَّد
محبوبِ کبریا ہے ، صلِّ عَلیٰ مُحَمَّد کیا نقشِ خوشنما ہے ، صلِّ عَلٰی مُحَمَّد
قربِ خُدا ہو حاصِل ، جنّت میں ہو وہ داخِل جس نے لکھا پڑھا ہے ، صلِّ عَلٰی مُحَمَّد
جنّت مقام ہو گا ، دوزخ حرام ہو گا گر دِل پہ لکھ لیا ہے ، صلِّ عَلٰی مُحَمَّد
اس کی نجات ہو گی ، رحمت بھی ساتھ ہو گی جو پڑھ کے مر گیا ہے ، صلِّ عَلٰی مُحَمَّد
جانے بھی دے اِرَم کو ، رضواں نہ روک ہم کو سینے پہ لکھ لیا ہے ، صلِّ عَلٰی مُحَمَّد