Book Name:Meraj e Mustafa Mein Seekhnay Ki Baatein

جو لالچ میں آ کر سُودی لَیْن دَین میں جا پڑتے ہیں * گُنَاہ نہیں چھوڑتے * اللہ پاک کی نافرمانی سے ڈر کر موبائل اور سوشل میڈیا کا غلط استعمال نہیں چھوڑ پاتے * خواب ہمارے بہت بڑے بڑے ہیں ، بس ان کے پیچھے بھاگتے چلے جا رہے ہیں ، کار بھی لینی ہے ، کوٹھی بھی بنانی ہے ، بینک بیلنس بھی بڑھانا ہے ، بڑے سے بڑا عہدہ بھی لینا ہے ، نیک کاموں کیلئے وقت ہی نہیں ہے۔

کاش ! ہم صحیح معنوں میں اللہ پاک کے بندے بن جائیں۔ اللہ پاک کی رضا والے کام کرنا ہماری زندگی کا مقصد بن جائے۔ کاش ! بندگی کا ذوق نصیب ہو جائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

سَفَرِ معراج کا پیارا تحفہ

سَفَرِ معراج کا بہت ہی پیارا پیارا تحفہ ہے : نماز۔ حقِّ بندگی ادا کرنے کے لئے کم از کم ہم نماز کی تو پابندی کر لیں۔ کاش ! آج ہم یہ نِیّت لے کر یہاں سے اُٹھیں کہ صحیح معنوں میں اللہ پاک کا بندہ بننے کے لئے اللہ پاک کا ہر حکم بجا لاؤں گا اور بالخصوص نماز تو بالکل چھوڑنی ہی نہیں ہے۔ روایات میں ہے : مِعْراج کے دُولہا ، مکی مَدَنی مصطفےٰصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم مِعْراج کی رات ایسے لوگوں کے پاس تشریف لے گئے جن کے سر پتھر سے کچلے جا رہے تھے ، جب بھی انہیں کچل لیا جاتا وہ پہلے کی طرح دُرُست ہو جاتے اوریہ سلسلہ یوں ہی چلتا رہتا تو آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے پوچھا : اے جبریل ! یہ کون ہیں ؟ عَرض کی : یہ وہ لوگ ہیں جن کے سر نمازپڑھنے سے بَوجَھل ( یعنی بھاری ) ہو جاتے ( یعنی فرض نماز چھوڑ دیتے  ) تھے۔ ( [1] )

پیارے اسلامی بھائیو ! اگر سر میں مَعْمولی سی چوٹ لگ جائے تو بندہ تڑپ اُٹھے تو مَعَاذَ اللہ ! نمازیں قضا کرنے کی صورت میں اگراُس کا نازُک سَر فرشتوں نے پتھر سے


 

 



[1]...مسند بزار ، جلد : 17 ، صفحہ : 5 ، حدیث : 9518۔