Book Name:Meraj e Mustafa Mein Seekhnay Ki Baatein

 

قضا نمازوں کا طریقہ رسالے کا تعارف

پیارے اسلامی بھائیو ! خدا نخواستہ اگر  کسی کی نمازیں قضا ہو گئی ہیں تو جلد سے جلد ان کو پڑھنے کی  کوشش کریں ۔قضا نمازیں ادا کرنے کا طریقہ کیا ہے ؟ قضا نمازوں کے شرعی احکام و مسائِل کیا ہیں ؟ اس تَعَلُّق سے امیر اہلسنت مولانا الیاس  عطّارقادریدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا ایک بہت مفید ( Useful ) رسالہ ہے : قضا نمازوں کا طریقہ۔ اس رسالے میں قضا نمازوں کے طریقے کے ساتھ ساتھ قضا نماز کس وقت ادا کی جائے ؟ قضائے عمری کسے کہتے ہیں ؟ اور قضا نمازوں سے متعلق مفید معلومات شامِل ہیں۔ آج ہی مکتبۃ المدینہ سے یہ رسالہ طلب کیجئے اور اس کا مطالعہ فرمائیے ! اللہ پاک ہمیں دین کا علم سیکھنے اور اس پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

عطیات کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو ! اَلْحَمْدُ للّٰہ ! دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی دینی تحریک ہے۔ اللہ پاک کے فضل سے * دعوتِ اسلامی 80 سے زائد شعبہ جات ( Departments ) میں دِینی خدمات انجام دے رہی ہے * دعوتِ اسلامی اب تک ہزاروں مساجد ، سینکڑوں فیضانِ مدینہ ( مدنی مراکز ) بنا چکی ہے * بچوں اور بچیوں ( Boys & Girls ) کو الگ الگ تعلیمِ قرآن دینے کیلئے اب تک دنیا بھر میں تقریباً12 ہزار 699 مدرسۃ المدینہ قائم ہو چکے ہیں ، جن میں تقریباً 3 لاکھ 73 ہزار 729بچوں اور بچیوں کو قرآنِ کریم حفظ و ناظرہ کی مفت تعلیم دی جا رہی ہے۔ ( نوٹ اس رپورٹ میں مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم بوائز ، گرلز بھی شامل ہیں۔ ) * فروغِ علمِ دین ( عالِم و عالِمہ کورس کروانے ) کے لئے الگ الگ جامعۃ المدینہ