Book Name:Meraj e Mustafa Mein Seekhnay Ki Baatein
تھے۔ ( [1] ) ( 4 ) : ایک مرتبہ آپ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم کی خدمت میں سُوال ہوا : رمضان کے بعد کون سے روزے اَفْضَل ہیں ؟ فرمایا : رمضان کی تعظیم کیلئے شعبان کے روزے رکھنا۔ ( [2] )
پیارے اسلامی بھائیو ! اَلْحَمْدُ للّٰہ ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں شعبان میں بھی روزوں کی بہار ہوتی ہے ، مختلف مقامات پر سحری اجتماعات کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے ، مَاشَآءَ اللہ ! کئی عاشقانِ رسول کثرت سے روزے رکھتے ہیں اور مسلسل روزے رکھتے ہوئے رمضان المبارک سے مِل جاتے ہیں۔ آپ بھی دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے ان شاء اللہ الْکَرِیْم ! فیضان معراج کے ساتھ ساتھ شعبان المعظم اور رمضان المبارک کی خوب خوب برکتیں نصیب ہوں گی اللہ پاک عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! اَلْحَمْدُ للّٰہ ! ماہِ رمضان کی بھی آمد آمد ہے۔ اَلْحَمْدُ للّٰہ ! رمضان المبارک بہت برکتوں والا مہینا ، ماہِ رحمٰن ، ماہِ نزولِ قرآن اور ماہِ غفران ہے۔
عَجِّلْ عَجِّلْ یَارمضان جان مِری تجھ پر قربان
آ بھی جا ماہِ سُبْحٰن جلدی جلدی آ رمضان
جب بھی آتا ہے رمضان جان میں آجاتی ہے جان
خوب ہے رمضاں کی بھی شان اِس میں اُترا ہے قرآن