Book Name:Meraj e Mustafa Mein Seekhnay Ki Baatein

اجتماعی سُنَّت اعتکاف کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو ! اَلْحَمْدُ للّٰہ ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دُنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے میں مصروف ہے ، فیضانِ رمضان پانے ، گُنَاہوں سے بچنے اور نیک نمازی بننے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے۔ اَلْحَمْدُ للّٰہ ! دعوتِ اسلامی کے تحت دُنیا بھر میں ہزاروں مقامات پر آخری عشرے کا  اجتماعی سُنّت اعتکاف کروایا جاتا ہے ، اس سال ان شاء اللہ الْکَرِیْم ! پاکستان بھر میں 26 مقامات پر پورے ماہ ِ رمضان کا اجتماعی اعتکاف کروایا جائے گا۔ آپ بھی کوشش فرمائیے ! پورے ماہ کا اعتکاف کرنے کی سَعَادت پائیے ! بلکہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ( کراچی ) میں اعتکاف کیجئے ! وہاں ان شاء اللہ الْکَرِیْم ! شیخِ طریقت ، امیر اہلسنّت مولانا محمد الیاس قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہ بھی تشریف فرما ہوں گے ، آپ بھی اعتکاف فرمائیں گے۔ وقت کے ایک وَلِیِّ کامِل کے ساتھ اعتکاف کی سَعَادت ملے گی تو اس کی برکتیں ہی جُدا ہوں گی۔ ان شاء اللہ الْکَرِیْم ! ماہِ رمضان المبارک میں گُنَاہوں سے بچنے ، نیکیاں کرنے ، نفل عبادات کا شوق بڑھنے کے ساتھ ساتھ بہت سارا عِلْمِ دین بھی سیکھنے کو ملے گا ، آئیے ! ترغیب کے لئے اجتماعی اعتکاف کی ایک مدنی بہار سنتے ہیں :

گناہوں بھری زِندگی میں بہار آگئی

ڈیرہ اللہ یار ( صُوبہ بلوچستان ، پاکستان ) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے : میں پہلے گُنَاہوں کی دلدل میں غرق تھا ، فلمیں دیکھنا اور بدنگاہی وغیرہ میرے پسندیدہ مشغلے تھے ، ایک مرتبہ ایک عاشِقِ رسول اسلامی بھائی سے میری ملاقات ہوئی ، انہوں نے بڑے