Book Name:Meraj e Mustafa Mein Seekhnay Ki Baatein

پیار بھرے انداز میں مجھے اجتماعی سُنّت اعتکاف میں شرکت کی دعوت دی ، ان کا حکمت بھرا اور پیارا انداز دیکھ کر میرا دِل چوٹ کھا گیا اور میں رمضان المبارک میں اجتماعی اعتکاف میں شرکت کے لئے فیضانِ مدینہ جا پہنچا۔ دورانِ اعتکاف مبلغین اسلامی بھائیوں کے سُنّتوں بھرے بیانات ، پُرسوز مناجات اور رِقَّت انگیز دُعاؤں سے میرے دِل کی دُنیا بدل گئی ، میں نے پچھلے گُنَاہوں سے توبہ کی اور دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ دینی ماحول سے وابستہ ہو گیا ، اس کی برکت سے میرے کردار ( Character ) اور گُفتار میں مثبت تبدیلیاں ( Positive Changes ) آنے لگیں ، میں نے عمامے شریف کا تاج بھی سجا لیا ، سُنّت کے مطابق داڑھی شریف بھی رکھ لی اور اَلْحَمْدُ للّٰہ ! نمازوں کا پابند بھی بن گیا۔

آئیں گی سُنتیں ، جائیں گی شامتیں                                                 مدنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

تم سدھر جاؤ گے ، پاؤ گے برکتیں                                                  مدنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

فیضانِ حدیث موبائل ایپلی کیشن

پیارے اسلامی بھائیو ! الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف بہت فائدہ مند موبائل ایپلی کیشن بنام ”فیضانِ حدیث“Play Store اور App Store پر پیش کردی گئی ہے۔ اس ایپلی کیشن میں حدیث پاک کی مشہور کتابیں مثلاً * مِشْکٰوۃُ الْمَصَابِیْح اور اس کی اُردو شرح مِرْاٰۃُ الْمَنَاجِیْح * الأربَعِیْنِ النّوویَّۃ اردوترجمہ و شرح کے ساتھ * رِیاضُ الْصَّالِحِیناردو ترجمہ و شرح کے ساتھ * أَربَعِیْنِ حَنَفِیَّہ ( اردو ) * اور مُنْتَخَب اَحَادِیث ( اردو ) شامِل کی گئی ہیں * اس ایپلی کیشن کی مدد سے آپ اَحادیثِ کریمہ کو کتابی صُورت میں ( یعنی جلدوں کے اعتبار سے ) بھی پڑھ سکتے ہیں اور مختلف موضوعات کے اعتبار