Book Name:Meraj e Mustafa Mein Seekhnay Ki Baatein

سے اپنے مطلوبہ موضوع کا بھی مطالعہ کر سکتے ہیں * سرچ آپشن کی مدد سے مکمل کتاب یا ایک حدیث میں مختلف الفاظ اور مکمل جملہ اور حدیثِ پاک کے عربی الفاظ ، اس کے ترجمے اور شرح میں الگ الگ سرچ کی جا سکتی ہے * حدیثِ پاک کا عربی متن اعراب کے ساتھ اور اعراب کے بغیر ، دونوں طرح دیکھنے کی سہولت رکھی گئی ہے * مطالعہ کے نوٹس محفوظ کرنے کے لئے پسندیدہ اَحادیث کو Favorite کرنے کا آپشن بھی دیا گیا ہے * مختلف فاؤنٹس اور احادیث شیئرنگ کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ آج ہی اپنے موبائل میں یہ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کیجئے ! خود بھی حدیثِ پاک کا فیضان لوٹیئے ! اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے !

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ !                                                   صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

پانی پینے کی سنتیں اور آداب

فرمانِ آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : اُونٹ کی طرح ایک ہی سانس میں مت پیو بلکہ دو یا تین مرتبہ ( سانس لے کر ) پیو اور پینے سے پہلے بِسْم اللہ پڑھو اورپینے کے بعد اَلْحَمْدُ للّٰہ کہا کرو ! ۔ ( [1] )

اے عاشقانِ رسول ! پانی ہو یا کوئی اور پینے کی چیز * پینے سے پہلے بِسْمِ اللہپڑھ لیجئے * چوس کر چھوٹے چھوٹے گھونٹ پئیں ، بڑے بڑے گھونٹ پینے سے جگر ( Liver ) کی بیماری پیدا ہوتی ہے * پانی تین سانس میں پئیں بیٹھ کر اور سیدھے ہاتھ سے پئیں * لوٹے وغیرہ سے وُضُو کیا ہو تو اس کا بچا ہوا پانی پینا 70 امراض سے شِفا ہے کہ یہ آبِ زم زم شریف کی مشابہت رکھتا ہے ، ان2 ( یعنی وُضُو کا بچا ہوا پانی اور زم زم شریف ) کے عِلاوہ کوئی سا بھی پانی کھڑے کھڑے پینا مکروہ ہے ، یہ دونوں پانی قبلہ رُو ہو کر کھڑے کھڑے پئیں * پینے سے


 

 



[1]...ترمذی ، کتاب الاشربۃ ، صفحہ : 464 ، حدیث : 1885۔