Book Name:Qabar Ka Muamla Aasan Nahi

ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے یہ آیتِ کریمہ پڑھی:

وَ مَنْ اَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِیْ فَاِنَّ لَهٗ مَعِیْشَةً ضَنْكًا (پارہ:16، طٰہ:124)

ترجمہ ٔکنزُالعِرفان:  اور جس نے میرے ذکر سے منہ پھیرا تو بیشک اس کے لئے تنگ زندگی ہے

پِھر فرمایا: کیا تم جانتے ہو تنگ زندگی کیا ہے؟ صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عنہم  نے عرض کیا: اللہُ وَ رَسُولُہٗ اَعْلَم اللہ پاک اور اس کے پیارے رسول (صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم) ہی بہتر جانتے ہیں۔ فرمایا: اس سے مراد قبر کا عذاب ہے،  جو کافِر کو دیا جائے گا۔ اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے! قبر میں غیر مسلم پر 99  تَنِیْن مسلط کئے جائیں گے۔ کیا تم جانتے ہو تَنِیْن کیا ہے؟ یہ 99 سانپ ہوں گے، ان میں سے ہر سانپ سات سروں والا ہو گا۔ یہ 99 سانپ اسے قیامت تک کاٹتے رہیں گے۔ ([1])

اللہُ اکْبر! پیارے اسلامی بھائیو! ذرا غور فرمائیے! کتنا ہولناک منظر ہو گا...!! سات سَروں والا خوفناک سانپ اور صِرْف ایک دو نہیں بلکہ کُل 99 سانپ ہوں گے،  اللہ! اللہ! یہ کس قدر خوفناک منظر ہے۔ اللہ پاک ہمارے حال پر رحم فرمائے۔ یقین مانیئے! قبر کا معاملہ آسان (Easy)نہیں ہے۔

قبر پہلی منزل ہے

منقول ہے: قبر روزانہ 7مرتبہ پُکارتی اور یہ اعلان کرتی ہے: *اے کمزور آدمی! مجھ میں پہنچنے سے پہلے، اسی دُنیا کی زندگی میں خود پر رحم کر لے! بےشک جب تُو مجھ میں پہنچے گا تو اگر تُو اپنے رَبّ کا فرمانبردار ہوا تو میں تجھ پر رحم کروں گی، تُو مجھ میں خوشی دیکھے گا اور اگر تُو نے خود پر رحم نہ کیا، میں بھی تجھ پر رحم نہ کروں گی *  (اے کمزور انسان!) *میں کیڑے


 

 



[1]...  اھوال القبور، الباب السادس فی ذکر عذاب...الخ، فصل انواع عذاب القبر، صفحہ:95۔