Book Name:Qabar Ka Muamla Aasan Nahi

ہوئےاورارشادفرمایا : رات میرےپاس 2 فرشتے حاضر ہوئے اور مجھے آسمان دنیا کی طرف لے گئے  *میں نے ایک فرشتہ دیکھا، جس کے ہاتھ میں بڑا پتھر (Stone) تھا اور اس کے سامنے ایک آدمی تھا فرشتہ پتھر اس کی کھوپڑی پر مار رہا تھا جس سے دماغ نکل کر ایک طرف بہہ جاتا اورپتھردوسری جانب لڑھک جاتا ، میں نےپوچھا: یہ کون ہے؟فرشتوں نےکہا: آگے تشریف لےچلئے!* آگے بھی ایک فرشتے کو دیکھا جو اپنے سامنے پڑے آدمی   کے کبھی  دائیں اورکبھی بائیں جبڑےکولوہےکی سَلاخ سے چیرتاہواکان تک لارہاتھا ، میں نےکہا : یہ کون ہے؟فرشتےبولے : آگےتشریف لےچلئے! *میں آگےبڑھاتو خون کی ایک نہر  دیکھی جوہانڈی کی طرح اُبَل رہی تھی ، اس میں بے لباس لوگ تھے اور نہر کے کناروں پر فرشتے اپنےہاتھوں میں مٹی کے ڈھیلے لئے موجود تھے جوبھی نہرسے باہر جھانکتا، اسےوہ ڈھیلا مارتے جس سےوہ واپس نہر میں گرتا حتیٰ کہ اس کی تہہ میں پہنچ جاتا ہے ، میں نے پوچھا: یہ کون ہیں؟ فرشتوں نے کہا: آگے بڑھئے! *میں آگے بڑھا تو ایک گھر دیکھا جس کا نِچلا حصہ اوپر والے سے زیادہ تنگ تھا ، اس میں بھی بے لباس لوگ تھے جن کے نیچے آگ بھڑک رہی تھی اور اتنی بدبو آرہی تھی کہ میں نے اس سے بچنے کے لئے اپنی ناک  پکڑ لی اور پوچھا : یہ کون ہیں؟ فرشتوں نے کہا: آگے تشریف چلئے! *آگے بڑھے تو دیکھا کہ ایک سیاہ  ٹیلےپرکچھ پاگل لوگ ہیں اوران کےپچھلےمقام میں آگ پھونکی جا رہی ہےجوان کےمونہوں، نتھنوں، آنکھوں اور کانوں سے نکل رہی ہے ، میں نے پوچھا : یہ کون لوگ ہیں؟ مجھے کہا گیا: آگے چلئے!*میں آگے بڑھا توآگ سے بھرا ایک زمین دوزقید خانہ دیکھا جس پر ایک فرشتہ مقرر تھا ، اس آگ سے جو بھی نکلتا فرشتہ اس کے پیچھے