Book Name:Qabar Ka Muamla Aasan Nahi

ہوا گوشت تھا لیکن وہاں کوئی بھی نہیں تھا اور سامنے دوسرےدستر خوان پر گلا سڑا بدبودار  گوشت تھا، جسے بہت سے لوگ کھارہے تھے ، میں نے پوچھا : جِبْریل یہ کون لوگ ہیں؟ عرض کیا: یہ آپ کی اُمَّت کے وہ لوگ ہىں جو حلال چھوڑ کر حرام کى طرف بڑھتے تھے۔ *پھر میں آگے بڑھا تو ایسے لوگ دیکھے جن کے پىٹ کوٹھڑیوں کى طرح  بڑے بڑےتھے ، ان مىں سے کوئى کھڑا ہونے کى کوشش کرتا تومنہ کے بل گر پڑتا اور کہتا: اے مىرے ربّ ! قىامت قائم نہ فرما۔ میں نے بارگاہِ الٰہی میں ان کی چیخ پکار سنی توحضرت جبرائیل عَلَیْہ الْسَّلام  سے پوچھا یہ کون لوگ ہیں؟کہا : یہ آپ کى امت کے سود خور ہىں *پھرکچھ آگے بڑھا تو ایسے لوگ نظر آئے جن کے ہونٹ اونٹ کےہونٹوں کی طرح تھے اور ان کے منہ کھول کر انہیں انگارے (Embers) کِھلائے جارہے تھے، میں نے پوچھا: یہ کون ہیں؟ عرض کیا: یہ آپ کی امت کے وہ لوگ ہیں جو ناحق ىتىموں کا مال کھاتے تھے *پھر آگے چل کر کچھ عورتىں دیکھیں، جو  اپنے سینوں سے لٹکی ہوئی تھیں ، میرے پوچھنے پر حضرت جبرائیل  عَلَیْہ السَّلام  نے بتایا کہ یہ  بدکار عورتیں ہىں *پھر آگے بڑھا تو ایسے لوگ دیکھے جن کے پہلوؤں سے گوشت کاٹ کر انہیں کھلایا جا رہا تھا اور کہاجا رہا تھا : کھاؤ جس طرح اپنے بھائى کا گوشت کھاتے تھے۔ میں نے ان کے بارے میں پوچھا تو حضرت جبرائیل  عَلَیْہ السَّلام  نے بتایا:  یہ غیبت کرنے ، عیب لگانے والے ہیں۔([1])

حرام دیکھنے اور سننے کا عذاب

حضرت  ابواُمامَہ  رَضِیَ اللہُ عنہسے  روایت ہےکہ  اىک دن بعد نمازِ فجر سرکارِ نامدار، مکی


 

 



[1]..   .دلائل النبوة ،  باب الدلیل علی ان النبی عرج بہ الاسماء   ...الخ ،جلد:2، صفحہ:390-393ملتقطًا ۔