Book Name:Qabar Ka Muamla Aasan Nahi

مَدَنی سرکار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ارشاد  فرمایا : میں نے ایک خواب دیکھا ہے اور وہ حق ہے لہٰذا اسے اچھی طرح سمجھ لو! اىک آنے والا آىا اور مىرا ہاتھ پکڑ کر اىک لمبے چوڑے پہاڑ (Mountain)کے پاس لے گىا اور کہا : اس پر چڑھئے۔ چنانچہ میں اور وہ ساتھی پہاڑ پر چڑھے،  *پھر ہم آگے چلے تو کچھ مرداور عورتیں نظر آئیں جن کی بانچھیں چِری ہوئی تھیں ، میرے پوچھنے پر اس نےبتایا : یہ وہ لوگ ہیں جو ایسی بات کہتے تھے جس پر خود عمل نہیں کرتے تھے *ہم اور آگے چلے تو ایسے مرداور عورتوں کو دیکھا جن کى آنکھوں اور کانوں میں کىل ٹھکی ہوئی تھیں ، میرے پوچھنے پر بتایا گیا کہ ان کی آنکھیں وہ کچھ دىکھتی تھیں جو نہیں دیکھنا چاہئے  اور کان وہ سنتے تھے جو  نہیں سننا چاہئے *پھر کچھ آگے گئے توایسی عورتىں دىکھىں جنہیں ایڑیوں کے پٹھوں سے باندھ کر الٹا لٹکایا گیا تھااور سانپ ان کے سینوں کو ڈَس رہے تھے، بتایا گیا کہ یہ اپنے بچوں کو دودھ نہیں پلاتی تھیں *کچھ اور آگے چلے تومردوں اور عورتوں کو اُلٹا لٹکے دیکھاجو گرم پانی چاٹ رہے تھے، میرے پوچھنے پر ساتھ والے نے بتایا کہ یہ روزہ  رکھ کر وقت سے پہلے ہی افطار کر لیتے تھے *پھر آگے بڑھے تو ایسی عورتیں اور مرد نظر آئے جوانتہائی بدصورت ، گندہ لباس اوربدبودارتھے ، ایسا لگتا تھا۔ میرے پوچھنے پربتایاگیاکہ یہ بدکار مرد اور بدکار عورتىں ہىں *پھربہت زیادہ پھولے ہوئےاور انتہائی بدبودار مُردوں کےپاس سے گزر ہوا ، پوچھا: یہ کون ہیں؟بتایا گیا: ىہ کافر مُردے ہىں۔ ([1])

اللہُ اکبر! پیارے اسلامی بھائیو! ان روایات پر ذرا عبرت کی نگاہ سے غور فرمائیے!


 

 



[1]..   . معجم کبیر، جلد:4، صفحہ:285، حدیث:7563 ۔