Book Name:Qabar Ka Muamla Aasan Nahi

مختلف ممالک کی مقامی زبان (Local Language) میں شارٹ  کلپس ڈبنگ (Dubbing) کر کے چلائے جاتے ہیں۔ بچوں کیلئے کِڈز مدنی چینل (Kids Madani Channel) کے ذریعے دِینی تربیت کی کوشش کی جارہی ہے۔

آپ بھی خِدْمتِ دین کے اس کام میں اپنا حِصّہ شامِل کیجئے! اپنے عطیات دعوت اسلامی کودیجئے،آپ کا چندہ کسی بھی جائز،دینی، اصلاحی،فلاحی،روحانی اوربھلائی کے کاموں میں خرچ کیا جا سکتا ہے۔اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

وَ مَا لَكُمْ اَلَّا تُنْفِقُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ لِلّٰهِ مِیْرَاثُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ- (پارہ:27، سورۂ حدید:10) ترجمہ ٔکنزُالعِرفان:اور تمہیں کیا ہے کہ تم اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرو حالانکہ آسمانوں اور زمین سب کا وارث اللہ ہی ہے۔

اس آیت کے تحت تفسیر صراط الجنان میں ہے: تم کس وجہ سے اللہ پاک کی راہ میں خرچ نہیں کر رہے حالانکہ آسمانوں اور زمین سب کامالک اللہ پاک ہی ہے وہی ہمیشہ رہنے والا ہے جبکہ تم ہلاک ہوجاؤ گے اور تمہارے مال اسی کی مِلکِیَّت میں رہ جائیں گے اور تمہیں خرچ نہ کرنے کی صورت میں ثواب بھی نہ ملے گا، تمہارے لئے بہتر یہ ہے کہ تم اپنا مال اللہ پاک کی راہ میں خرچ کر دو تاکہ ا س کے بدلے ثواب پا سکو۔ ([1])

دعوتِ اسلامی کی قَیُّوم، سارے جہاں میں مچ جائے دُھوم

اس پہ فِدا ہو بچہ بچہ یااللہ! مری جھولی بھر دے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...تفسیر صراط الجنان، پارہ:27، سورۂ حدید، زیرِ آیت:10، جلد:9، صفحہ:721۔