Book Name:Qabar Ka Muamla Aasan Nahi

فائدہ مند موبائل ایپلی کیشن بنام فیضانِ حدیث Play Store اور App Store پر پیش کردی گئی ہے۔ اس ایپلی کیشن میں آپ کو حدیث پاک کی مشہور کتابیں مثلاً*مِشْکٰوۃُ الْمَصَابِیْح اور اس کی اُردو شرح مِرْاٰۃُ الْمَنَاجِیْح * أَرْبَعِیْنِ نَوَوِیَّہ اردوترجمعہ و شرح کے ساتھ* رِیاضُ الْصَّالِحِیناردو ترجمہ و شرح کے ساتھ * أَربَعِیْنِ حَنَفِیَّہ(اردو)*اور مُنْتَخَب اَحَادِیث (اردو)شامِل کی گئی ہیں۔*اس ایپلی کیشن کی مدد سے آپ اَحادیثِ کریمہ کو کتابی صُورت میں (یعنی جلدوں کے اعتبار سے) بھی پڑھ سکتے ہیں اور مختلف موضوعات کے اعتبار سے اپنے مطلوبہ موضوع کا بھی مطالعہ کر سکتے ہیں *سرچ آپشن کی مدد سے مکمل کتاب یا ایک حدیث میں مختلف الفاظ اور مکمل جملہ اور حدیثِ پاک کے عربی الفاظ، اس کے ترجمے اور شرح میں الگ الگ سرچ کی جا سکتی ہے * حدیثِ پاک کا عربی متن اعراب کے ساتھ اور اعراب کے بغیر، دونوں طرح دیکھنے کی سہولت رکھی گئی ہے * مطالعہ کے نوٹس محفوظ کرنے کے لئے پسندیدہ اَحادیث کو Favorite کرنے کا آپشن بھی دیا گیا ہے * مختلف فاؤنٹس اور احادیث شیئرنگ کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ آج ہی اپنے موبائل میں یہ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کیجئے! خود بھی حدیثِ پاک کا فیضان لوٹیئے! اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                                صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

مسلمان کی قبر پر جانا سُنت ہے

پیارے اسلامی بھائیو! شَبِ بَرَاءَت کو قبرستان کی حاضری مسلمانوں کا معمول ہے، لہٰذا بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے قبرستان جانے کے آداب بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔آئیے! پہلے فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سنتے ہیں: اِبْنِ ماجَہ کی حدیث شریف ہے: اللہ پاک کے پیارے اور آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم