Book Name:Qabar Ka Muamla Aasan Nahi

والے کے لئے دُعائے مغفرت کریں گے۔ ([1])*اگر قبر کے پاس بیٹھنا چاہیں تو صاحبِ قبر کے مرتبے کا لحاظ کرتے ہوئے بااَدب بیٹھ جائیے *قبروں کی زیارت کے لئے یہ 4دن بہتر ہیں:پیر،جمعرات، جمعہ،ہفتہ([2])*جمعہ کے دن بعدِ نمازِصُبح زیارتِ قُبُور افضل ہے([3])  *رات کو تنہاقبرِستان نہ جانا چاہئے([4])  *بابَرَکت راتوں خصوصاً شَبِ بَرَاءَت میں زیارتِ قُبُور افضل ہے([5]) *اِسی طرح بابَرَکت دِنوں مثلاً عید الفطر، بقر عید، 10 محرم، ذُو الحجہ کے ابتدائی 10 دنوں میں بھی زیارتِ قُبُور افضل ہے ([6]) *قَبْر کے اوپر”اگر بتّی“نہ جلائی جائے اِس میں بے ادبی اور بد فالی ہے۔ ہاں! اگر(حاضِرین کو)خوشبو(پہنچانے)کے لئے(لگانا چاہیں تو)قَبْر کے پاس خالی جگہ ہو وہاں لگائیں کہ خوشبو پہنچانا مَحبوب (یعنی پسندیدہ)ہے([7])*قَبْر پر چَراغ یا جلتی موم بتّی وغیرہ نہ رکھے ، ہاں اگر آپ کے پاس ،”چارجر“ ٹارچ یا ٹارچ والا موبائل فون نہ ہو ،گورنمنٹ کی بتیاں بھی نہ ہوں یا بندہوں اور رات کے اندھیرے میں راہ چلنے یا دیکھ کر تِلاوت کرنے کے لئے روشنی مقصود ہو تو قَبْر کے ایک جانب خالی زمین پر موم بتّی یا چَراغ رکھ سکتے ہیں،جبکہ وہ خالی جگہ ایسی نہ ہو کہ جہاں پہلے قَبْر تھی اب مِٹ چکی ہے۔ ([8])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد



[1]...شَرْحُ الصُّدُور،الباب الثامن و الثلاثون...الخ،  صفحہ:160۔

[2]... عا لمگیری،کتاب الکراہیۃ، الباب السادس عشر فی زیارۃ القبور...الخ،جلد:5، صفحہ:430۔

[3]...فتاوٰی رضویہ، جلد: 9، صفحہ: 523۔

[4]...فتاوٰی رضویہ، جلد: 9، صفحہ: 523۔

[5]... عا لمگیری،کتاب الکراہیۃ، الباب السادس عشر فی زیارۃ القبور...الخ،جلد:5، صفحہ:430۔

[6]... عا لمگیری،کتاب الکراہیۃ، الباب السادس عشر فی زیارۃ القبور...الخ،جلد:5، صفحہ:430۔

[7]...فتاوٰی رضویہ، جلد: 9صفحہ: 525-483ملخصاً۔

[8]... قبر والوں کی 25 حکایات، صفحہ:47۔