Book Name:Qabar Ka Muamla Aasan Nahi

آئی شَبِ براءَت، یہ ہے برکتوں کی رات       لطف وکرم کی رات ہے، یہ رحمتوں کی رات

بارانِ فضل ہوتا ہے اس شب کو ہر گھڑی   خوش بخت ہے جسے ملی یہ عظمتوں کی رات

جو چاہتے ہو، تم کو کرے گا خدا عطا                                           اس کی عنایتوں کی ہے یہ نعمتوں کی رات

غم کا علاج آج کی شب دستیاب ہے                             یہ جاں فزا ہیں ساعتیں، یہ فرحتوں کی رات

کر لو مرض کے واسطے رب سے دُعا ابھی              یہ ہے شفا کی رات، یہ ہے راحتوں کی رات

دامن بڑھاؤ مانگ لو خیراتِ مغفرت                                  اے عاصیو! ہے جلوہ نما رافتوں کی رات

راضی کرو تمام جو ناراض تم سے ہیں                                  صلح وصفا کی رات ہے، یہ قُربتوں کی رات

جہنّم سے چھٹکارے کی رات

اللہ پاک ہمیں آج کی رات کی قدر کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ حدیثِ پاک کے مُطَابِق اس رات بَنُو  کَلْب کی بکریوں کے بالوں کی تعداد کے برابر گنہگاروں کو جہنّم سے آزاد کر دیا جاتا ہے،([1]) بَنُو  کَلْب عرب کا ایک قبیلہ تھا، کتابوں میں لکھا ہے: یہ لوگ بہت زیادہ بکریاں پالتے تھے۔ ([2])

آج کی رات نہ غفلت میں گزاری جائے           رَبِّ اکبر کی کرو حمد وثنا آج کی رات

سُبْحٰنَ اللہ! ایک بکری کے جسم پر کتنے بال ہوتے ہیں، کون اس کی گنتی کر سکتا ہے؟ معلوم ہوا آج کی رات ہزاروں، لاکھوں بلکہ کروڑوں لوگوں کی مغفرت کر دی جاتی ہے مگر   10 بدبخت ایسے ہیں جن کی اس رات بھی بخشش نہیں ہوتی:  (1):شراب کا عادی (2):ماں باپ کا نافرمان(3):زِنا کا عادی(4):رشتے توڑنے والا(5):تصویر بنانے والا (6):اور  چغل


 

 



[1]...شعب الايمان، باب فی الصیام، ما جاء فی لیلۃ النصف من شعبان، جلد:3، صفحہ:384، حدیث:3837۔

[2]...مِرْقاۃ المفاتیح ، کتابُ الصَّلاۃ، باب قیام شہر رمضان، جلد:3، صفحہ:339، تحت الحدیث:1299۔