Book Name:Ameer e Ahl e Sunnat Ka Ishq e Rasool

بات بھی تھی کہ  صحابۂ کرام  علیہم ُالرِّضْوَان  کے دِل سے کبھی   ملاقات کا شوق کم نہیں ہوتا تھا۔ یہ دِن رات اللہ پاک کے پیارے نبی ،رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی خدمت میں حاضِر رہتے،آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا دیدار کرتے،باتیں سنتے،ادائیں دیکھتے،اس کے باوُجُود جب گھر آ جاتے، یا کچھ دیر کی جُدائی ہو جاتی تو تڑپ جاتے تھے، یہ دیدارِ مصطفےٰ سے کبھی سَیْر ہوتے ہی نہیں تھے۔ایک انصاری صحابی رَضِیَ اللہُ عنہ تھے،ایک دِن وہ بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوئے اور عَرْض کیا: یَارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم !اللہ پاک کی قسم!میں آپ سے اپنی جان، اپنی اولاد، اپنے اَہْل و عیال (Family)اور اپنے مال سے بھی بڑھ کر محبت کرتا ہوں، اگر آپ کی بارگاہ میں حاضِری نہ ہو پائے، دیدار کا جام پینا نصیب نہ ہو تو یُوں لگتا ہے گویا میں مر ہی جاؤں گا۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ!یہ ہے صحابۂ کرام  علیہم ُالرِّضْوَان  کا مزاجِ عشقِ رسول...!! یہ حضرات کبھی بھی پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے دیدار سے سَیْر ہوتے ہی نہیں تھے۔

امیرِ اہلسنت اور شوقِ رسول

الحمد للہ!صحابۂ کرام  علیہم ُالرِّضْوَان  کے فیضان سے امیرِ اہلسنت کو بھی یہ مزاج نصیب ہوا ہے *آپ اپنے وطن میں ہوں تو مدینے کی یادوں میں تڑپتے ہیں *مدینے پہنچ جائیں تو ہجرِمصطفےٰ میں مچلتے ہیں *جب مدینے سے واپسی کا موقع ہوتا ہے تو دِیواروں سے لپٹ لپٹ کر روتے ہیں۔


 

 



[1]...شُعَبُ الْاِیمان ،جلد:2 ،صفحہ:131 ،حدیث:1380بتغیر قلیل۔