Book Name:Ameer e Ahl e Sunnat Ka Ishq e Rasool

امیر ِاہلسنت اور کیفیتِ جذب

اب امیر ِاہلسنت دَامَت برکاتہم العالیہ کے عشقِ رسول کی کیفیت دیکھئے!الحمد للہ! امیر ِ اہلسنت دَامَت برکاتہم العالیہ کو بھی صحابۂ کرام  علیہم ُالرِّضْوَان  کے مزاجِ عشق کا فیضان نصیب ہوا ہے، آپ کو بھی دیکھا گیا ہے کہ آپ جب روایات میں پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی کیفیات کو پڑھتے ہیں تو آپ  پر بھی وہی کیفیت طاری ہو جاتی ہے۔

1441 سن ہجری کی بات ہے، ربیع الاَوَّل کا مہینا تھا، ربیع الاَوَّل میں امیرِ اہلسنت  12 وِیں شریف کی نسبت سے 12 مدنی مذاکرے فرماتے ہیں، اس سال مدنی مذاکرے سے پہلے امیرِ اہلسنت مختصر بیان بھی فرماتے تھے، آپ کے یہ بیانات تحریری صُورت میں شانِ مصطفےٰ پر 12 بیانات  کے نام سے مکتبۃ المدینہ سے مل سکتے ہیں۔

ان مدنی مذاکروں میں امیرِ اہلسنت نے ایک دِن والدینِ مصطفےٰ  کی سیرت کے حوالے سے بیان کیا،اس میں والدینِ مصطفےٰ (حضرت عبد اللہ و حضرت آمنہ رَضِیَ اللہُ عنہما) کی شان و عظمت کا بیان ہوا، اسی دوران آپ نے ایک واقعہ بیان کیا، جس کا مضمون کچھ یُوں تھا؛ پیارے آقا، مکی مدنی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی عمر مبارک 5 یا 6 سال تھی، حضرت آمنہ رَضِیَ اللہُ عنہا آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو ساتھ لے کر مدینہ منورہ تشریف لائیں،یہاں سے واپسی پر مقامِ اَبْوَا میں حضرت آمنہ رَضِیَ اللہُ عنہا وفات پا گئیں،حضرت بی بی آمنہ رَضِیَ اللہُ عنہا بیمار  تھیں، اس بیماری کی حالت میں آپ کے راج دُلارے، ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اپنی پیاری اَمِّی جان کا سر دباتے اور ساتھ میں روتے جاتے تھے،آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی مبارک آنکھوں سے آنسو نکل کرحضرت آمنہ رَضِیَ اللہُ عنہا