Book Name:Ameer e Ahl e Sunnat Ka Ishq e Rasool

کہ ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اُمّت کی بخشش کے لئے رویا کرتے تھے([1])حالانکہ کون دوسروں کے لئے روتا ہے! ہمارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اپنے لئے نہیں روتے تھے ، بلکہ ہمارے لئے روتے تھے۔ اِنْ شَآءَ اللہ قبر میں بھی اُن کا ساتھ ملے گا ، اُن کا کرم شاملِ حال رہا تو نزع میں جَلوہ بھی دِکھائیں گے ، یہاں تک کہ قیامت کے دن  پُل صِراط سے اُمّت گزرر ہی ہوگی اور یہ بارگاہِ خُداوندی میں رَبِّ سَلِّمْرَبِّ سَلِّمْ!عرض کررہے ہوں گے کہ یا اللہ! میری اُمّت کو سَلامتی سے گزار دے۔([2])وہاں بھی دُعائیں ہورہی ہوں گی،  اس طرح شفاعت  فرمائیں گے۔ یوں سرکار عَلَیْہِ السَّلَام کے اِحسانات اتنے ہیں کہ ہم گِن ہی نہیں سکتے ، ان  اِحسانات کو یاد کرتے رہنے سے بھی محبت بڑھتی چَلی جائے گی۔ ([3])  

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

    اللہ پاک ہمیں وقت کے اس پیرِ کامِل،سچّے عاشِقِ رسول یعنی شیخِ طریقت،امیر ِاہلسنت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَت برکاتہم العالیہ کے دامن سے وابستہ ہونے، آپ کا فیضان لوٹنے اور ان کے صدقے عشقِ رسول کی دولت پانے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔



[1]...مسلم ، کتاب الایمان ، باب دعاء النبی   لامتہ...الخ ،صفحہ:100 ،حدیث :202  ۔

[2]...مسلم ، کتاب الایمان ، باب ادنی اہل الجنہ منزلہ  فیہا،صفحہ:96 ، حدیث :195 ملتقطًا ۔

[3]...عشقِ رسول بڑھانے کا طریقہ(ملفوظاتِ امیرِ اہلسنت ،قسط:114) ،صفحہ:1 -2۔