Book Name:Ameer e Ahl e Sunnat Ka Ishq e Rasool

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

عشقِ رسول ایمان کی جان ہے

پیارے اسلامی بھائیو!اس میں کوئی شک نہیں کہ عشقِ رسول ایک لازوال دولت، اَصْلِ ایمان بلکہ ہمارے اِیْمان کی جان ہے۔اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

قُلْ اِنْ كَانَ اٰبَآؤُكُمْ وَ اَبْنَآؤُكُمْ وَ اِخْوَانُكُمْ وَ اَزْوَاجُكُمْ وَ عَشِیْرَتُكُمْ وَ اَمْوَالُ اﰳقْتَرَفْتُمُوْهَا وَ تِجَارَةٌ تَخْشَوْنَ كَسَادَهَا وَ مَسٰكِنُ تَرْضَوْنَهَاۤ اَحَبَّ اِلَیْكُمْ مِّنَ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ جِهَادٍ فِیْ سَبِیْلِهٖ فَتَرَبَّصُوْا حَتّٰى یَاْتِیَ اللّٰهُ بِاَمْرِهٖؕ-وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیْنَ۠(۲۴) (پارہ:10 ،سورۂ توبہ:24)

ترجمہ کَنْزُ العرفان:تم فرماؤ:اگر تمہارے باپ اور تمہارے بیٹے اور تمہارے بھائی اور تمہاری بیویاں اور تمہارا خاندان اور تمہاری کمائی کے مال اور وہ تجارت جس کے نقصان سے تم ڈرتے ہو اور تمہارے پسندیدہ مکانات تمہیں اللہ اور اس کے رسول اور اس کی راہ میں جہاد کرنے سے زیاد ہ محبوب ہیں تو انتظار کرو یہاں تک کہ اللہ اپنا حکم لائے اور اللہ نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔

یہاں دیکھئے!انسان فطری طور پر اپنے والدین،اپنی اَوْلاد،بھائی،بہن،خاندان اور مال وغیرہ سے محبّت کرتا ہے مگر اس آیتِ کریمہ میں اللہ پاک  نے صاف فرما دیا کہ اگر تمہارے دِل میں ان سب چیزوں کی محبّت میری اور میرے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کی محبّت سے بڑھ جائے تو تم گویا خطرے کی حد میں داخِل ہو چکے ہو اور بہت جلد تمہیں میرا غضب اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔

اللہُ اکبر!پیارے اسلامی بھائیو!اس سے پتا چلتا ہے کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم