Book Name:Ameer e Ahl e Sunnat Ka Ishq e Rasool

سے محبّت کرنا ایک مؤمن کے لئے نہ صِرْف فرض ہے بلکہ دُنیا کے کسی بھی دُوسرے رشتے، کسی بھی قیمتی ساز و سامان وغیرہ کی محبّت سے مُقَدَّم بھی ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

امیرِ اہلسنت کا عشقِ رسول

پیارے اسلامی بھائیو!شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنت دَامَت برکاتہم العالیہ جس طرح دیگر اعلیٰ اَوْصاف و کمالات میں اپنی مِثَال آپ ہیں، ایسے ہی عشقِ  رسول کے معاملے میں بھی آج کے دَور میں آپ اپنا ثانِی نہیں رکھتے۔*یہ سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی  بھرپُور محبّت ہی کا نتیجہ ہے کہ امیر ِاہلسنت کی زندگی سُنّتِ مصطفےٰ کے سانچے میں ڈھلی ہوئی  نظر آتی ہے*آپ ایک سچّے اور باعَمَل عاشقِ رسول ہیں *آپ کو عاشِقِ مدینہ کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے*آپ عشقِ نبی میں روتے ہیں *یادِ مدینہ میں آنسو بہاتے ہیں *اور کبھی کبھی تو یادِ مصطفےٰ میں اس قدر دیوانہ وار تڑپتے اور روتے ہیں کہ دیکھنے والوں کو بھی رونا آ جاتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

صحابۂ کرام کے مزاجِ عشق کا فیضان

پیارے اسلامی بھائیو!ویسے تو ہر سُنّی صحیح العقیدہ مسلمان ہی عاشِقِ رسول بھی ہے مگر امیر ِاہلسنت کے عشقِ رسول کا انداز     نِرالہ ہے، ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے سب سے بڑھ کر عشق صحابۂ کرام علیہم ُالرِّضْوَان نے کیا ہے، امیرِ اہلسنت کی پاکیزہ سیرت کو ذرا قریب سے دیکھیں تو صاف پتا چلتا ہے کہ آپ کو مزاجِ عشق میں صحابۂ