Book Name:Pyary Aaqa Ka Pyara Dost

ترجمہ ٔکنزُالعِرفان: تَو ان کے بعد وہ نالائق لو گ ان کی جگہ آئے جنہوں نے نمازوں کو ضائع کیا اور اپنی خواہشوں کی پیروی کی تو عنقریب وہ جہنّم کی خوفناک وادی غی سے جاملیں گے۔

*-*-*-*

پڑھتے رہو نماز تو جنّت کو پاؤ گے                                                       چھوڑو گے گر نماز جہنم میں جاؤ گے

بے نمازی کی نحوست ہے بڑی                                                         مر کے پائے گا سزا بے حد کڑی

نفل نمازوں کے فضائل

پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں چاہئے کہ نماز سے محبّت کریں، نماز ہمارے آقا ومولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔ بھلا وہ کون سا عاشقِ رسول ہوگا جو اپنے مَحْبوب کی آنکھوں کو ٹھنڈک نہ پہنچانا چاہے؟ وہ کون سا عاشقِ رسول ہوگا جو نماز سے جی چُرا کر،نماز جان بُوجھ کرقضا کر کے پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے قلبِ پُرانوار کے لئے تکلیف کاسبب بننا چاہے ؟یقیناً ایسا کوئی بھی نہیں چاہے گا۔ اس لئے ہمیں چاہئے کہ پانچوں نمازیں، مسجد میں، تکبیرِ اُوْلیٰ کے ساتھ باجماعت پڑھنے کی عادَت بنائیں، پِھر اس کے ساتھ ساتھ نفل نمازیں بھی پڑھا کریں۔* ترمذی شریف کی حدیثِ مبارکہ میں ہے:جو نمازِ فجر باجماعت ادا کرے اور پھر ذکر اللہ کرتا رہے یہاں تک کہ سورج بلند ہو جائے پھر 2 رکعتیں پڑھےتو اسے پورے حج وعمرے کا ثواب ملے گا۔([1]) *فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم: جو چاشت کی 2 رکعتیں پاپندی کے ساتھ ادا کرتا رہے اس کے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے اگرچہ سمندر کی


 

 



[1]...ترمذی، کتاب ابواب ما جاء فی سجود، باب ما ذکر مما یستحب...الخ، صفحہ:171، حدیث:586۔