Book Name:Pyary Aaqa Ka Pyara Dost

اَوَّل تو عِبَادت کا رجحان نہ ہونے کے برابر ہے۔ پِھر اگر عِبَادت کرتے بھی ہیں تو اس کے حُقُوق کا لحاظ بہت کم  لوگ رکھ پاتے ہیں۔ *پُورے اطمینان کے ساتھ عِبَادت نہیں کر پاتے *جیسے ہی عِبَادت شروع کی، کام یاد آنے لگ جاتے ہیں *جلدی مچ جاتی ہے *اور کچھ نہ ہو تو فون کی گھنٹی بجنے لگتی ہے اور تَوَجُّہ بٹ جاتی ہے *پِھر عِبَادت کے فرائِض و واجبات اور سُنّتوں وغیرہ کی معلومات بھی تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے۔ *تِلاوت کرتے ہیں تو مخارِج ٹھیک نہیں ہیں، فرض حدْ تک کی بھی تجوید نہیں آتی *نماز کے فرائض کتنے ہیں، واجبات کتنے ہیں، سُنّتیں کتنی ہیں، عموماً معلومات نہیں ہوتیں *پِھر اِخْلاص کی حالت دیکھ لیں تو وہ بہت مشکل صُورتِ حال ہے، رِیاکاری، خود پسندی اور نجانے کیسی کیسی باطنی بیماریاں ہمیں گھیر لیتی ہیں۔

خیر! یہ مسائِل ہیں، ان کی وجہ سے ہمیں عِبَادت سے رُکنا نہیں چاہئے، ہم عِبَادت کریں اور ساتھ ساتھ عِبَادت کے حقوق بھی سیکھتے رہیں، اچھے سے اچھے انداز میں عِبَادت کرنے کی کوشش کرتے رہیں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!سیکھتے سیکھتے سیکھ ہی جائیں گے۔ بہر حال ہمیں چاہئے کہ عِبَادت پُورے اطمینان کے ساتھ کریں، پُورے اہتمام کے ساتھ کریں، جہاں تک ہو سکے دِل میں خُشُوع و خُضُوع اور اِخْلاص بھی پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہیں۔

 فیضانِ نماز کورس کی ترغیب

الحمد للہ! دعوتِ اسلامی عِلْمِ دین کا نُور بانٹنے والی دِینی تحریک  ہے اور اس تحریک کا یہ عزم ہے کہ ہر مسلمان کم از کم فرض علوم تو سیکھ ہی لے۔اس مقصد کے تحت دعوتِ اسلامی بہت سے شارٹ کورسز کرواتی ہے، جن میں سے ایک کورس فیضانِ نماز کورس بھی ہے، جس میں نماز کے  فرائض و  واجبات، سنن و مستحبات، نماز کا عملی طریقہ، نماز کو توڑنے