Book Name:Pyary Aaqa Ka Pyara Dost

والے کاموں کی تفصیل اور اس کے علاوہ بہت کچھ سکھایا جاتا ہے، یہ کورس فزیکلی اور آن لائن دونوں طریقہ کیا جاسکتا ہے، فزیکلی اس کورس میں شرکت کے لئے دار السنّہ پر رابطہ کیجئےجبکہ آن لائن اس کورس میں شرکت کے لئے فیضان  آن لائن اکیڈمی کی ویب سائٹwww.Quranteacher.net وزٹ کیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

بزرگانِ دین اور نماز میں خشوع وخضوع کے واقعات

پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! اللہ پاک کے نیک بندے عبادت کو بہت اہمیت دیتے تھے اور بہت تَوَجُّہ کے ساتھ، ذوق و شوق کے ساتھ بہت اچھے طریقے سے عبادت کیا کرتے تھے۔ *حضرت داؤد طائی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اتنی خشوع وخضوع کے ساتھ نماز پڑھتے کہ دھوپ آپ کے سر پر آ جاتی لیکن آپ کو گرمی کا احساس نہ ہوتا([1])*حضرت مُسْلِم بن یسار رَضِیَ اللہُ عنہ ایک مرتبہ نماز ادا فرما رہے تھے، اچانک آپ کے قریب ہی کسی سبب سے آگ بھڑک اُٹھی،آپ رَضِیَ اللہُ عنہ  نماز میں ایسے محو تھے کہ آپ کو آگ لگنے کا احساس ہی نہ ہوا، یہاں تک کہ لوگوں نے آ کر آگ بجھائی۔([2])* حضرت عبد اللہ بن زبیر رَضِیَ اللہُ عنہما جب سجدے میں جاتے تو اتنا لمبا سجدہ فرماتے کہ چڑیاں آپ کی پیٹھ مبارک کو دیوار کا حصہ سمجھ کر اس پر بیٹھ جاتی تھیں۔([3]) *حضرت امام محمد بن اسماعیل بُخاری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ ایک دن نماز پڑھ رہے تھے شہد کی مکھی نے 17 جگہ ڈنک مارا، نماز مکمل کرنے کے بعد فرمایا: دیکھو تو یہ کیا چیز ہے ؟ دیکھا تو


 

 



[1]...سبع سنابل(مترجم)، صفحہ:199مفہوماً۔

[2]...الزہد لاحمد بن حنبل، اخبار مسلم بن یسار، صفحہ:301، رقم:1405۔

[3]...تاریخ مدینہ دمشق، جلد:28، صفحہ:170۔